پہننا احرام میں جائز ہے اس لئے اس پر کچھ واجب نہیں ۔
مسئلہ:موزے یا بوٹ جوتا پہننا احرام میں منع ہے جوتا نہ ہو تو اس کو بیچ قدم میں ابھری ؎۲ ہوئی ہڈی کے نیچے سے کاٹ کر پہننا جائز ہے اور کوئی جزاء واجب نہیں ،اگر بلا کاٹے ایسا جوتا یا موزہ پہنا جو بیچ قدم کی ہڈی تک کو ڈھانک لے تو ایک دن یا ایک رات پہننے سے دم واجب ہو گا اور اس سے کم میں صدقہ ۔
مسئلہ: اگر موزہ کاٹ کر پہننے کے بعد چپل ؎۱ یا ایسا جوتہ مل گیا کہ جو بیچ کی ہڈی کو نہیں ؎۲ ڈہاپتا تو ان کٹے ہوئے موزوں کو نکالنا ضروری نہیں اگر ان کو پہنے رہا تو کچھ جزاء واجب نہیں لیکن چپل کے ہوتے ہوئے ان کا پہننا مکروہ ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
؎۱ ۔ دم تب لازم ہوگا جبکہ پورا دن پہنے ورنہ پہلی صورت میں بھی صدقہ حتمی اور ثانی صورت میں صدقہ مخیرہ ہوگا اکثر آدمی فدیہ سے مراد صدقہ سمجھتے ہیں حالانکہ فدیہ سے مراد مطلق جزاء ہے مرادہ الدم استھتم لغیر الضرورۃ والفدیۃ المخیرۃ فی الضرورۃ۔ ۱۲ محمد شیر۔
؎۲۔ اس کو اوپر ساق موزہ سے لیکر بیچ قدم کے ابھری ہوئی ہڈی کے نیچے تک کاٹ کر پہننا جائز ہے اورنہ فقد ابھری ہوئی ہڈی کا انکشاف مراد ہوگا اس مسئلہ میں میں بھی مدت تک مغالطہ میں رہا اور علی العموم لوگ بھی یہی سمجھتے رہے کہ محض اس ہڈی کا کھلا رہنا ضروری ہے اگر چہ اور سارا پائوں موزہ وغیرہ میں مستور رہے تو حرج نہیں بعد میں یہ عبارتیں ملہ اور علماء نے بھی تصریح فرمائی۔الذی فی الحدیث ویقطعھما حتی یکون اسفل من الکعب وہو اصح مما قال ابن کما ل والمرادقطعھما بحیث یصیر الکعبان وما فوقھما من الساق مکشوفا لا قطع موضع الکعبین فقط کما لا یخفی ۔رد المختار ۱۲ شیر محمد ۔ ؎۱ چپل بھی ایسا ہو جو قدم کی پشت کو نہ ڈہاپتا ہو ورنہ وہ بھی جوتا کے حکم میں ہوگا ۔ ؎۲ ۔ فقطقدم کی ہڈی کو کھلا رکھنا نہیں ہے بلکہ اس کے اوپر کے کعبین سے لیکر اس ہڈی کے نیچے تک کھلا رہنا ضروری ہے الاحطیاط۔۱۲ شیر محمد
مسئلہ: بنیان ،زوہ، بارانی ٹوپی اور کوٹ پہننا بھی ناجائز ہے ۔
سر اور چہرہ کو ڈھاکنا
مسئلہ:مرد کو احرام میں سر اور منہ دونوں کو ڈھانکنا منع ہے اور عورت کیلئے صرف چہرہ ڈھانکنا منع ہیتو اگر مرد نے احرام کی حالت میں سارا سر یا چہرہ یا چھوتھائی سر یا چوتھائی چہرہ کسی ایسی چیز سے ڈھانکا جس سے عادۃ ڈھانکے ہیں جیسے عمامہ ،ٹوپی یا اور کوئی کپڑا سلا ہوا یا بغیر سلا سوتے یا جاگتے قصدا یا بھول سے راضی سے ہو یا زبر دستی خود ڈھانکا ہو یا کسی دوسرے سے نے ڈھانک دیا ہو عذر سے ہو یا بلا عذر بہر صورت جزاء واجب ہے ۔
مسئلہ:اگر ایک یا رات کامل یا اس سے زیادہ سر یا چہرہ یا اس کا چوتھائی حصہ کسی کپڑے سے ڈھانکا یا عورت نے صرف چہرہ کو ڈھانکا تو ایک دم واجب ہوگا اور اگر چوتھائی حصہ سے کم ڈھانکا یا ایک دن یا رات سے کم ڈھانکا تو صدقہ واجب ہے ۔
مسئلہ:اگر سر کو ایسی چیز سے چھپایاکہ عادت اور معمول اس سے چھپانے کا نہیں