کرلیں۔ ڈاک کی تقسیم وغیرہ کا طریقہ بھی معلم سے دریافت کرلیں۔
تنبیہ: موٹر وغیرہ کے کرایہ میں چونکہ ہمیشہ تغیر و تبدل ہوتا رہتا ہے اس لیے کوئی شروح کرایہ وغیرہ کی معین نہیں۔ ہر سال حکومت حجاز کی طرف سے ایک رسالہ شائع ہوتا ہے اس میں ضروری معلومات اور کرایہ کی تفصیلات درج ہوتی ہیں۔ کراچی اور بمبئی میں حج بکنگ آفس سے تمام تفصیلات مل جاتی ہیں۔
ڈاک: مکہ مکرمہ میں (۱) لیٹر بکس کا خاص انتظام نہیںہے اس لیے خود خط ڈاک خانہ میں پہنچانا پڑتا ہے اور اپنے خطوطہ مکہ مکرمہ میںاپنے معلم یاکسی مشہور شخص کی معرفت منگانے چاہیںجو لوگ براہ راست اپنی ڈاک منگائیں گے وہ پریشان ہوں گے۔ باقی تفصیلات اپنے معلم سے حاصل کریں۔
حجازی اوزان او رپیمانے
حجاز میں غلہ آٹا دال وغیرہ بیمانے سے فروخت ہوتاہ ے جس کو کیلا کہتے ہیںاوراس کا آدھا چو تھائی آٹھواں مختلف حصے بھی ہوتے ہیں۔ ایک کیلا میں آٹا تقریباً چا ر سیر آتا ہے مگر گیہوں اس میں تقریباً تین سیر ہوتے ہیں۔
وزن
ہمارے سیر کی جگہ اقہ ہے۔ ایک اقہ ایک ۱۱۱۲ ایک سوبارہ تولہ کا ہوتاہے۔ جو تقریباً ایک سیر چھ چھٹا نک ہوتاہے اسی حساب سے آدھا چوتھائی اقہ بھی ہوتا ہے اور چو تھائی اقہ سے کم کے باٹ بھی ہوتے ہیں۔ ایک رطل ۴۴ تو لے یعنی آدھ سیر ایک چھٹا نک ہندوستانی کا ہوتاہے۔ ایک قطار سور طل یعنی ایک من ۱۵ سیر ۔ گھی۔ شکر گوشت وغیرہ اقہ اور رطل کے حساب سے بکتے ہیں (اب یہ تول ختم او رکیلو کے حساب سے سب کچھ ملتا ہے)
پیمائش
کپڑاو غیرہ ناپ کربکتاہے۔ ۱۶ گرہ کا گز بھی وہاں رائج ہے جس کو بمبئی گز کہتے ہیں مگر عام طور پر انداز یعنی گیارہ گرہ کے گز سے فروخت کرتے ہیں کبھی ذراع (یعنی ناخن سے کے کر کہنی تک) جوتقریباً ۸ گرہ کا ہوتا ہے اس سے بھی فروخت کرتے ہیں۔ خرید نے سے پہلے متعین کر لینا چاہیے کہ کون سے گز سے خرید و گے۔
زمین او ر سڑک وغیرہ کی پیمائش کیلو میٹر سے ہوتی ہے۔ ایک کیلو میٹر تقریباً پانچ فرلانگ یعنی ایک ہزار میٹر کے برابر ہوتاہے اورایک تقریباً اٹھارہ گرہ کے برابر ہوتاہ ے مثلاً جدہ سے مکہ مکرمہ ۷۵ کیلو میٹر ہے یعنی تقریباً ۴۶ میل اور جدہ سے مدینہ منورہ ۴۵۰ کیلو میٹر ہے یعنی ۲۸۱ میل۔
آداب سفر اور دیگر ضروری معلومات کے بعداب احکام حج شروع ہوتے ہیں۔ ضروری اور کثیر الوقوع مسائل کو حتی الوسع بیان کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ دقیق اورنادر الوقوع مسائل کو عام طقہ کالحاظ کرتے ہوئے اکثر چھوڑ دیا گیا ہے۔
مسائل حج