اور گناہ ہے۔
طواف کی دعائیں
طواف کی نیت دل میں کرے اورزبان سے یہ پڑھے۔
اَللّٰہُمَّ اِنِّیْ اُرِیْدُ طََوَافَ بَیْتِکَ الْحَرَامِ فَیَسِّرْہُ لِیْ وَتَقَبَّلْہُ مِنِّیْ
اے اللہ میں آپ کے گھر کے طواف کی نیت کرتاہوں اس کی سہل فرمااور قبول فرما۔ جس وقت ملتزم کے سامنے آئے تو یہ دعاء پڑھے ۔
اَللّٰہُمَّ اِیْمَا نًا بِکَ وَتَصْدِیْقًا بِکِتَا بِکَ وَوَفَائً بِعَہْدِکَ وَاتِّبَا عًا لِّسُنَّۃِ نَبیک مُحَمَّدٍ صَلَّی اَللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَسَلَّمَ۔
اے اللہ میں آپ کے حکم کی تعمیل آپ کی کتاب کی تصدیق اورآپ کے عہد کاایفا اور آپ کے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے اتباع کے لیے اس پتھر کو چھوتا او رچومتا ہوں۔
اور جب (۲) مقام ابراہیم کے برابر آئے تو یہ پڑھے۔
اَللّٰہُمَّ اِنَّ ہٰذَا الْبَیْتَ بَیتُکَوَ الْحَرَمَ حَرَمُکَ وَالْاَ مْنَ اَمْنُکَ وَہٰذَا مَقَامُ العآئِذِبکَ مِنَ النَّارِ فَاجِرْنِیْ مِنَ النَّارِ۔
اورجب رکن شامی شمالی مشرقی گوشہ کی برابر آئے تو یہ پڑھے۔
اَللّٰہُمَّ اِنِّیْ اَعُوْذُبِکَ مِنَ الشّکِّ وَالشِّرْکِ وَالشِّقَاقِ وَالنِّفَاق وَسُوْئِ الْاخلاَقِ وَسُوْئِ الْمُنْقَلَبِ فِیْ الْاَہْلِ وَالْمَالِ وَالْوَالَدِ۔
اے اللہ میں آپ کی ذات اور پناہ لیتا ہوں دین میں شرک اور شک کرنے اور نفاق سے اور مخالفت دین اوربرے اخلاق سے اورمال اور اہل وعیال کے برباد ہونے سے آپ کی پناہ چاہتا ہوں او رجب میزاب رحمت (یعنی بہت اللہ کے پر نالے) کے برابر آئے تویہ پڑھے۔
اَللّٰہُمَّ اَظِلَّنِیْ تَحْتَ ظِلِّ عَرْشِکَ یَوْمض لَاِ ظِلَّ اَلَّا ظِلُّلتَ وَلَا بَاقِیَ الَِّاوَ جْہُکَ وَاسْقِبِنْی مِنْ حَوْضِ نَبِیِّکَ مُحَمَّدٍ صَلیَّ اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَسَلَّمَ شَرْبَۃً ہَنِیْئَۃً لَا اَظْمَأ بَعْدَہَا اَبَدًا اور جب رکن شامی سے نکل جائے تو یہ پڑھے۔ رَبَّنَا اٰتِنَا فِی الدُّنْیَا حَسَنَۃً وَّفِی الْاَخِرَۃِ حَسَنَۃً وَّقِنَا عَذَابَ لنَّار اور طواف میں یہ دعا بھی آئی ہے۔
اَللّٰہُمَّ قَنَّعِنِیْ بِمَارَ َزقْتَنِیْ وَبَارِکْ لِیْ فِیْہِ وَاخْلُفْ عَلٰی کُلِّ غَائِبَۃٍ لِّی بِخَیْرٍ لَا اِلٰہَ اَلَّا اللّٰہُ وَحْدَہٗ لَا شَرِیْکَ لَہٗ لَہٗ الْمُلْکَ وَلَہُ الْحَمْدُ وَہُوَ عَلٰی کُلِّ شَئیٍ قَدِیْر۔
یہ سب دعائیں سلف سے مروی ہیں جناب رسول اللہ ﷺ سے کوئی خاص دعا ثابت نہیں ہے۔ طاوف کرتے ہوئے تلبیہ نہ کہے۔ اگر کوئی دعا یا د ہوتو وہ پڑھے اور جو ذکر چاہیے کرتا رہے۔ رکن یمانی اورحجر اسود کے درمیان ربنا اتنا الہ یہۃ پڑھنا رسول اللہﷺ سے ثابت ہے اور حضور ﷺ سے یہ بھی طواف میں پڑھنا ثابت ہے۔ اَللّٰہُمَّ اِنِّیْ اَسْئَلُکَ الرَّحَۃَ عَنْدَ الْمَوْتَ وَالْعَفْوَ عِنْدَ الْحِسَابِ یہ پڑھنا بھی حضور ﷺ سے ثابت ہے۔ اَللّٰہُمَّ اِنِیْ اَعُوْذُبِکَ مِنَ الْکُفْرِ وَالْفَاقَۃِ وَمَوَاقِفِ الْخِزْیِ فِی الدُّنْیَا وَالْاٰ خِرَۃِ اور ملتزم پرکھڑا ہو کر جو دعا چاہے مانگے اس جگہ دعا قبول ہوتی ہے۔ اور یہ دعا پڑھے۔ اَللّٰہُمَّ رَبَّ