ہے شکاری کی مددکرنا جیسے تیر’ تلوار لکڑی ’ چھری’ چاقودینا بھی منع ہے دریائی شکار جائز ہے۔
مسئلہ: خشکی کے شکار کو بھگانا اوراس کا انڈا توڑنا’ پر اور بازو اکھاڑ ناانڈا یا شکار بیچنا ’ خریدنا’ کشار کا دودھ نکالنا۔ اس کے انڈے یاگوشت (۱) کو بھوننا’ پکانا’جوں مارنا۔ یادھوپ میں ڈالنا’ یا کپڑے کو جوں(۲) مارنے کے لیے دھونا یا دھوپ میں ڈالنا’ یا کسی دوسرے سے جوں مروانا یا مارنے کے لیے اشارہ کرنا خضاب کرنا تلبید یعنی بالوں کو گوندوغیرہ سے ایسے طور سے جمانا کہ بال چھپ جائیں منع ہے اگر بال نہ چھپیں تو مکروہ ہے۔
مسئلہ: خوشبو لگانی’ ناخن اور بال کاٹنے۔ کٹوانے۔ سریامنہ کو ڈھانکنا خواہ سارا یا تھوڑا منع ہے۔
مسئلہ: سلے ہوئے کپڑے جیسے کرتا۔ پاجامہ۔ ٹوپی عمامہ۔ اچکن واسکوٹ۔ دستانے موزہ وغیرہ پہننا بھی منع ہے۔
مسئلہ: اگر جوتہ نہ ہو توموزوں کوکاٹ کر جوتہ کی طرح بنا کر پہننا جائزہے۔ لیکن اتنا کاٹنا ضروری ہے کہ پیر کے بیچ میں جو ہڈی اٹھی ہوئی ہے وہ کھل جائے۔
مسئلہ: ایسا جوتہ پہننا بھی منع ہے جس میں بیچ کی ہڈی چھپ جائے۔
مسئلہ: کرتہ وغیرہ کو چادر کی طرح اوڑھنا جائزہے مگر بہتر اس سے بھی بچنا ہے۔
مسئلہ: ہندوستانی جو تایا سلیپر اگر اتنا پڑا ہے کہ قدم کے بیچ کی اٹھی ہوئی ہڈی کو ڈھانپ لیتا ہے تو اسک ا پہننانا جائز ہے یا تو اس کو اتنا کاٹ ڈالے کہ جس سے بیچ کی ہڈی کھل جائے یا اس کے اندر کپڑا وغیرہ دے لے تاکہ بیچ کی ہڈی کھل ہوئے۔
مسئلہ: سر اور منہ پرپٹی باندھنا منع ہے اگر ایک دن اور ایک رات باندھی جائے گی گو بیماری کی وجہ سے ہو تو صدقہ واجب ہوگا(۱)۔
مسئلہ: زعفران اور کسم او رخوشبودار چیز میں رنگا ہو اکپڑا پہننا منع ہے ہاں اگر دھلاں ہو اہو اور خوشبونہ آتی ہوجائز ہے۔
مسئلہ: جوشخص احرام کی حالت میں مرجائے اس کی تجہیزو تکفین مشل غیر محرم کے کی جائے۔ اس کا سرڈھانکا جائے کا فور اور خوشبووغیرہ لگائی جائے۔
مکروہات احرام
مسئلہ: بدن سے میل دور کرنا۔ سریاداڑھی اوربدن کو صابون وغیرہ سے دھونا مکروہ ہے۔
مسئلہ: سریاداڑھی میںکنگھی کرنا۔ سریاداڑھی کو ایسی طرح کھجلانا کہ بال جوں گرنے کاخوف ہومکروہ ہے ایسے آہستہ کھجلانا کہ بال اورجوں نہ گرے جائز ہے۔
مسئلہ: ڈاڑھی میںخلال کرنا بھی مکروہ ہے اگر کرے توایسی طرح کرے کہ بال نہ گریں۔
مسئلہ: تہبندکے دونوں پلوں کو آگے سے سینا مکروہ ہے۔ اگر کسی نے ستر عورت