ہے اور استلام کے وقت بھی دونوں پاؤں اپنی جگہ رہنے چاہئیں اور استلام کرکے پھر سید ھا کھڑا ہو کر طواف کرنا چاہئے۔ عام طور پر لوگ استلام کرکے پیچھے کو ہٹتے ہیں جس سے لوگوں کو تکلیف ہوتی ہے پیچھے ہٹنے کی ضرورت نہیں اسی جگہ سیدھا کھڑا ہوجانا کافی ہے۔
مسائل نماز وطواف
مسئلہ: ہر طواف کے بعد دو رکعت نماز پڑھنا واجب ہے اور یہ نماز مقام ابراہیم کے پیچھے پڑھنا مستحب اور افضل ہے۔ اس کے بعد اس کے قریب اس کے بعد کعبہ کے اندر اس کے بعد حطیم میں۔ میزاب رحمت (پرنالہ بیت اللہ) کے نیچے اس کے بعد باقی حطیم میں۔ اس کے بعد بیت اللہ کے قریب مقام جبرئیل ملتزم وغیرہ میں اس کے بعد مسجد حرام میں اس کے بعد حرم میں ان مقامات کے علاوہ پڑھنااور تاخیر کرنا برا اور مکروہ ہے۔
مسئلہ: اگر کسی نے مکہ مکرمہ میں یہ نماز نہ پڑھی تو اس کو اداکرنا واجب ہے ذمہ سے ساقط نہ ہوگی۔ تمام عمر میں ادا کرسکتاہے۔
مسئلہ: یہ نماز وقتِ مکروہ میں نہ پڑھے مثلاً اگر عصر کے بعد طواف کیا ہے تو مغرب کے فرضوں کے بعد پڑھے۔ اگر وقت میں گنجائش ہو تو مغرب کی سنتوں سے طواف کی نماز کو پہلے پڑھے ورنہ پہلے مغرب کی سنتیں پڑھے۔
مسئلہ: دوگانہ طواف مکروہ وقت میں پڑھنا مکروہ ہے اوراعادہ بہتر ہے۔
مسئلہ: عین طلوع آفتاب یازوال یاغروب کے وقت اگر طواف کی نماز کسی نے شروع کی تو اس کا اعتبار نہیں پھر پڑھنا واجب ہے۔
مسئلہ: اگر کوئی دوگانہ طواف پڑھنا پھول جائے اور دوسرا طواف شروع کر دے تو اگر ایک چکر پورا کرنے سے پہلے یاد آجائے تو طواف کو چھوڑ کر نماز پڑھے۔ اور اگر ایک چکر پورا کرنے کے بعد یاد آیا ہے تو طواف کو نہ چھوڑے۔ طواف پورا کرنے کے بعد دونوں طوافوں کی نماز پڑھ لے۔
مسئلہ: طواف کی نماز کا طواف کے بعد متصل پڑھنا مسنون ہے اور تاخیر کرنا مکروہ ہے البتہ اگ روقت مکروہ ہو تو اس کے گذرنے کے بعد پڑھے۔
مسائل رمل
مسئلہ: جس طواف کے بعد سعی ہوتی ہے اس میں اول کے تین چکروں میں رمل بھی ہوتا ہے۔ اور جس کے بعد سعی نہیں اس میں رمل نہیں ہوتا۔ رمل یہ ہے کہ جھپٹ کر تیزی سے چلے اور زور سے قدم اٹھائے اور قدم نزدیک نزدیک رکھے اورمونڈھوں کو خوب پہلوانوں کی طرح ہلاتا ہوا چلے۔
مسئلہ: اگر زیادہ ہجوم ہے کہ رمل نہیںکر سکے گا تو ہجوم کم ہونے تک طواف کو مؤخر کرے۔ جب ہجوم کم ہوجائے اس کے بعد طواف رمل کے ساتھ کرے۔
مسئلہ: اگر طواف رمل کے ساتھ شروع کیا اورایک دو چکر کے بعداتناہجوم ہو گیا کہ رمل نہیں کرسکتا تو رمل موقوف کردے اورطواف پورا کرے۔