۔
مسئلہ:زیتون یا تل کا تیل زخم پر یا ہاتھ یا پائوں کی بوائیوں میں لگایا یا ناک کان میں ٹپکایا تو نہ دم ہے نہ صدقہ ۔
مسئلہ:تل کے یا زیتون کے تیل میں اگر خوشبو ملی ہوئی ہے جیسے گلاب یا چنبیلی وغیرہ کے پھول ڈال دئے جاتے ہیں اور اس کو روغن گلاب یا چنبیلی کہتے ہیں یا اور کوئی خوشبودار تیل اگر ایک عضو کامل پر لگایا جائے گا تو دم واجب ہوگا اور اس سے کم میں صدقہ ۔
مسئلہ:چربی ،گھی،روغن بادام،کڑوا تیل کھانا لگانا جائز ہے اور مشک کافور و عنبر کو چیزیں خود خوشبو ہیں ان کے استعمال سے جزاء واجب ہوتی ہے اگرچہ دوا کے طور پر ہو ۔
مسئلہ:بلا خوشبو کا سرمہ لگانا جائز ہے اور اگر خوشبو دار ہو تو صدقہ ہے لیکن اگر دو مرتبہ سے زیادہ لگایا تو دم ہے ۔
مسئلہ: اگر سارے سر یا چوتھائی سر کا مہندی سے خضاب کیا اور مہندی پتلی پتلی لگائی گھاڑی نہیں لگائی تو دم واجب ہے اور اگر گاڑھی گاڑھی لگائی تو دو دم واجب ہونگے ۔اگرسارا دن یا ساری رات لگائے رکھا اور اگر ایک دن یا رات سے کم لگایا تو ایک دم یا ایک صدقہ واجب ہے ایک دم خوشبو کی وجہ سے اور ایک دم سر ڈھانکنے کی وجہ سے یہ مرد کا حکم ہے عورت پر ایک ہی دم واجب ہوگا کیونکہ اس کیلئے سر ڈھانکنا ممنوع نہیں ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
؎۱ اگرکپڑے میں خوشبو لگتے ہی کپڑا بدن سے جدا کر دیا یا دھو ڈالا تو کچھ لازم نہیں بخلاف بدن پر لگنے کے کہ لگتے ہی جزاء لازم ہوتی ہے۔۱۲شیرمحمد
مسئلہ:ساری ڈاڑھی یا پوری ہتیلی پر مہندی لگانے سے بھی دم واجب ہوتا ہے ۔
مسئلہ : وسمہ یعنی نیل کا خضاباگر اتنا گھاڑھا کیا کہ سر ڈھک گیا اگر ایک دن یا رات لگا ررہا تو دم واجب ہو گا اور اگر پتلا تھا تو کچھ واجب نہیں ۔لیکن صدقہ کر دینا اچھا ہے ۔
مسئلہ:درد سر کی وجہ سے اگر خضاب کیا تو جزاء واجب ہوگی ۔
مسئلہ:احرام سے پلے سر پر گوند یا اور کوئی چیز اتنی گاڑھی لگائی کہ سر ڈھکنے کے حکم میں ہوگیا تو احرام کی حالت میں اس کو باقی رکھنا جائز نہیں ۔ہاں اتنی تھوڑی سی کوئی چیز پتلی پتلی سر میں ابتداء احرام کے وقت لگانا جائز ہے جس سے سر نہ ڈھکے اور احرام باندنے کے بعداتنی تھوڑی لگانی بھی مکروہ ہے ۔
سلاہوا کپڑا پہننا
مسئلہ:مرد کیلئے احرام میں جو سلا ہوا کپڑا پہننا منع ہے اس سے مراد ہو کپڑا ہے جو پورے بدن کے برابر یا کسی عضو کے برابر بنایا جائے اور بدن یا عضو کا احاطہ کرلے خواہ سلائی کے زریعہ سے یہ صورت پیدا ہو یا کسی چیز سے چپکا کر یا بنائی کے زریعے یا کسی اور طریق سے اور اس کپڑے کو معمول یا عادت