کی تو ادا نہ ہوگا(۴)جس چیز کے بدلے میں روزہ رکھتا ہے اس کی تعیین کرنا مثلا یہ کہ دم تمتع یا سر منڈانے وغیرہ وغیرہ کے بدلے میں رکھتا ہوں (۵)رمضان اور عید الفطر اور ایام تشریق (یعنی دسویں، گیارویں ،بارویں ،تیرویں ذی الحجہ) کے علاوہ رکھنا اگر ان ایام میں رکھے گا تو دوبارہ رکھنا واجب ہوگا
تتمہ
جزاء کے روزوں کو پے در پے رکھنا شرط نہیں ۔البتہ پے در پے رکھنا افضل ہے حرم میں یا احرام کی حالت میں رکھنا بھی شرط نہیں البتہ قران کیتین روزے حج کے مہینوں میں احرام حج اور عمرہ کے بعد اور تمتع کے تین روزے عمرہ کے احرام کے بعد رکھنے شرط ہ ہیں جیسا کہ پہلے قران اور تمتع کے بیان میں گزر چکا ۔
دوحج دو عمرہ کو جمع کرنا
مسئلہ: دو حج یا دو عمروں کو احرام یا افعال کے اعتبار سے جمع کرنا منع ہے لیکن اگر کسی نے دو حج یا دو عمروں کو جمع کرلیا تو دونوں اس کلے زمے لازم ہوجائیگے مگر دونوں کے افعال ایک ساتھ کرنا جائز نہیں بلکہ ایک کو ترک کرنا واجب ہے اور حج کی قضاء آیندہ سالاور عمرہ کی قضاء عمرہ سے فارغ ہونے کے بعد واجب ہوگی اور ترک کی وجہ سے دم بھی واجب ہوگا جیسا کہ ابھی ہر ایک کا مفصل بیان آتا ہے ۔
دو حج کا احرام باندھنا
مسئلہ: اگر کسی نے دو حج کا احرام اکھٹاباندھا یا اول ایک حج کا احرام باندھا اور اس کے بعد دوسرے کا بھی باندھ لیا اور ابھی وقوف عرفہ کا وقت باقی ہے تو دونوں احرام لازم ہوگئے لیکن پہلے صورت میں (یعنی جب دونوں احرام اکھٹا باندھے ہوں)غیر معین طور پر ایک احرام اور دوسری صورت میں (یعنی جب ایک کے بعد دوسرااحرام باندھاہو)تودوسرا احرام متروک ہوگا اور متروک ہونے کا حکم اس وقت لگایا جائے گا جب کہ مکہ مکرمہ کی طرف چل دیگا اور اگر مکہ مکرمہ کی طرف نہیں چلا احرام باندھ کر کچھ روزٹھرارہا تو مکہ مکرمہ کی طرف چلنے سے پہلے اگر کوئی جنایت ہوگئی یا حج کرنے سے روک دیا گیا تو دو دم واجب ہونگے کیونکہ اس کے دو احرام ہیں ۔اور اگر مکہ مکرمہ کی طرف جانے سے پہلے عورت سے صحبت کرلی تو تین دم واجب ہونگے ایک احرام ترک کرنے کی وجہ سے اور اس صورت میں ایک احرام کے ترک کرنے کی نیت بھی ضروری نہیں بلکہ جب مکہ مکرمہ کی طرف چلے گا بلا نیت بھی ترک کا حکم کیا جائے گا ۔
مسئلہ: جس حج کا احرام ترک ہوا ہے آئندہ سال اس کی قضاء اور ایک عمرہ اور ایک دم اس کے ترک کی وجہ سے واجب ہوگا مسئلہ:کسی نے حج کا احرام باندھا اور وقوف عرفہ کیا پھر یوم النحریعنی دسویں تاریخ کو سر منڈانے کے بعد دوسرے حج کا احرام ؎۱باندھاتو دوسرا حج لازم ہو گیا اب آئندہ سال تک محرم رہے اور آئندہ سال حج کرے اس صورت میں کوئی دم دو احرام جمع کرنے کی وجہ سے یا ترک