سعی کرنے کا طریقہ
جس طواف کے بعد سعی ہو تو چاہیے کہ طواف سے فارغ ہو کر حجر اسود کا استلام کرے جیسا کہ طواف میں کیا جاتا ہے اوریہ نواں استلام سعی کر نیوالے کے لیے مستحب ہے۔ استلام کرکے باب الصفا سے مسجد سے باہر نکلے اور صفا پر جائے اور صفا کے قریب پڑھے۔
اَبْدَ اُبِمَا بَدَ اللّٰہُ بِہٖ اِنَّ الصَّفَاوَ الْمَرْوَۃَ مِنْ شَعَائِر اللّٰہِ جس سے اللہ نے ابتداء کی میں بھی اسی سے شروع کرتاہوں۔
اور صفا کی سیڑہیوں پر چڑھے پھر بیت اللہ کی طرف منہ کرکے کھڑا ہو، اور بیت اللہ پر نظر رہے، اور دونوں ہاتھ آسمان کی طرف مونڈھوں تک اٹھائے جیسے دعا میں اٹھاتے ہیں۔ اس کے بعد تین مرتبہ خداکی حمد وثنا کرے اورتکبیر وتہلیل بھی بلند آواز سے تین مرتبہ کہے اور آہستہ سے درود شریف پڑھے پھر خوب خشوع سے اپنے لیے اور دوسروں کے لیے دعا مانگے۔ یہاں بھی دعا قبول ہوتی ہے۔ اس طرح تکبیر وتہلیل کہے:۔
اَللّٰہُ اَکْبَرُ اَللّٰہُ اَکْبَرُ اَللّٰہُ اَ کْبَرُ وَالِلّٰہِ الْحَمْدُ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَلٰی مَاہَدَانَا اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَلٰے مَا اَوْلٰیْنَا اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَلٰی مَا اَلْہَمَنَا اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ ہَدَانَا لِہٰذَا وَمَا کُنَّا لِنَہْتَدِیَ لَولَا اَنْ ہَدَانَا اللّٰہُ لَا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ وَحْدَہٗ لَا شَرِیْکَ لَہٗ لَہٗ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ یُحْیِیْ وَیُمِیْتُ وَہُوَ حّیٌّ لَّا یَمُوْتُ بِیَدِہِ الْخَیْرُ وَہُوَ عَلٰی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیْرٌ لَا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ وَحْدَہٗ صَدَقَ وَعْدَہٗ وَنَصَرَ عَبْدَہٗ وَہَزَمَ الْاَحْزَابَ وَحْدَہٗ لَا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ وَلَا نَعْبُدْ اِلَّا اِیَّاہُ مُخْلِصِیْنَ لَہُ الدِّیْنَ وَلَوْ کَرِہَ الْکٰفِرُوْنَ اَللّٰہُمَّ کَمَا ہَدَیْتَنِیْ لِلْاِ سْلَامِ اَسْئَلُکَ اَنْ لاَ تَنْزِعَہٗ مِنِّیْ حَتّٰی تَوَفَّانِیْ وَاَنَا مُسْلِمٌ سُبْحَانَ اللّٰہِ وَالْحَمْدُ للِّٰہِ لَا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ وَاللّٰہُ اَکْبَرُوْ لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰہِ لْعَلِیِّ الْعَظِیْمِ۔ اَللّٰہُمَّ صَلِّی عَلٰی سَیِّدِ نَا مُحَمَّدٍوَّعَلٰی اٰلِہٖ وَصَحْبِہٖ وَاَتْبَا عِہٖ اِلٰی یَوْمِ الدِّیْنِ اَللّٰہُمَّ غْفِرْلِیْ وَلِوَالِدَیَّ وَلِمَشَائِخیِ وِلِلْمُسْلِمِیْنَ اَجْمَعِیْنَ وَسَلَامٌ عَلَی الْمُرْسَلِیْنَ وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْن،
اے اللہ جیسا کہ تو نے مجھے اسلام کی ہدایت کی ہے میں مرتے دم تک مسلمان ہی رہوں اورمسلمان ہی مروں۔ اے اللہ مجھ کو اور میرے والدین اورتمام مسلمانوں کو بخش دے (اورموئف وناشرکوبھی اپنی ورحمت کے صدقے سے بخش دیجئے) آمین بحرمۃ حضور سید الانبیاء والمرسلین ﷺ اور اس کے علاوہ جو چاہے دعا مانگے اور تلبیہ بھی کہتا رہے اور دیر تک ٹھہرا رہے تقریباً پچیس آیت کی مقدار ٹھہرے اور پھر اپنی رفتار سے ذکر کرتا ہو ادعا مانگتا ہو امروہ کی طرف چلے اوردرمیان صفا وفروہ کے یہ دعائے ماثورہ پڑھے۔
برَبِّ اغْفِرْ وَارْحَمْ اَنْتَ اْلاَ عَزُّالْاَ کْرَمُ
اے اللہ بخش دے آپ ہی سب سے زیادہ عزت والے ا ور سب سے بزرگ ہیں۔ اور اس علاوہ جو چاہیے پڑھے بہاں بھی دعا قبول ہوتی ہے اور جب سبز میل (۱) (جو کہ مسجد کے کونے پر لگاہے) چھ ہاتھ کے فاصلے پر رہ جائے تو دوڑ کر چلے مگڑ متوسط طریق سے دوڑے جب دونوں میلوں سے نکل جائے تو پھر اپنی چال سے چلنے لگے۔ یہاں تک کہ مروہ پر پہنچے۔ اور کشادہ جگہ پر رک جائے۔ ذرا داہنی