طرف سے چاہے داخل ہوجائے اورنکل جائے۔
مسئلہ: مکہ مکرمہ میں داخل ہونے کے وقت غسل کرنا مسنون ہے۔
مسئلہ: جب مکہ نظر آئے تو یہ دعا پڑھے۔ اَللّٰہُمَّ اجْعَلْ لِیْ بِہَا قَرَارً وَّرْزُ قْنِیْ فِیْہَا رِزْقًا حَلَالًا۔
ترجمہ: اے اللہ میرے لیے مکہ مکرمہ میں ٹھکانا کردے اور حلال روزی دے۔
مسئلہ: مکہ مکرمہ میںنہایت خشوع خضوع کے ساتھ تلبیہ پڑھتاہوا پورا پورا ادب اور تعظیم کرتا ہوا داخل ہو اور داخل ہونے کے وقت یہ دعا پڑھے۔
اَللّٰہُمَّ اَنْتَ رَبِّیْ وَاَنَا عَبْدُکَ جِئْتُ لِاُؤَدِّیْ فَرَضَکَ وَاَطْلُبْ رَحْمَتَکَ وَالْتِمْسُ رِضَاکَ مُتَّبِعًا لِاَمْرِکَ رَاضِیًا بِقَضَا ئِکَ اَسْئَلُکَ مَسْئَلَۃَ الْمُضْطَرِّیْنَ اِلَیْکَ الْمُشْفِقِیْنَ مِنْ عَذَابِکَ الْخَائِفِیْنَ مِنْ عِقَابِکَ اَنْ تَسْتَقْبِلَنِیْ الْیَوْمَ بِعَفْوِکَ وَتَحْفَظَنِیْ بِرَحْمَتِکَ وَتَجَا وَزَعَنِّیْ بِمَغْفِرَتِکَ وَتُعْیِنَنِیْ عَلٰی اَدَا ئِ فَرْضِکَ اَللّٰہُمَّ افْتَحْ لِیْ اَبْوَابَ رَحْمَتِکَ وَاَدْ خِلْنِیْ فِیْہَا وَاَعِذْنِیْ مِنَ الشَّیْطَانش الرَّجِیْم۔
مسئلہ: مکہ مکرمہ میں رات اور دن میں جس وقت چاہے داخل ہوجائز ہے لیکن دن کو داخل ہونا افضل ہے۔
مسئلہ: مدعی مسجد حرام اور قبرستان کے درمیان دعا مانگنے کی ایک جگہ ہے پہلے اس جگہ سے بیت اللہ نظر آتا تھا اور حضرت عمر رضی اللہ عنہ ن یاس کو خوب اونچا کرادیا تھا کہ بیت اللہ اس پر سے نظر آئے لیکن اب مکانات بن جانے کی وجہ سے وہاں سے نظر نہیں آتا۔ آج کل عام طور پر اس طرف سے داخل نہیں ہوتے موٹر والے دوسرے راستہ سے داخل (۱) ہوتے ہیں اگر اس راستہ سے داخل ہوں تو یہ دعا پڑھیں۔
رَبَّنَا اٰتِنَا فِی الدُّنْیَا حَسَنَۃً وَّفِی الْاٰخِرَۃِ حَسَنَۃً وَّقِنَا عَذَابَ النَّار اللّٰہُمَّ اِنِّیْ اَسْئَلُکَ مِمَّا سَئَلَکَ مِنْہُ نَبِیُّکض مُحَمَّدٌ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ وَاَعُوْذُ بِکَ مشنْ شَرِّ مَا اَسْتَعَاذَ مِنْہُ نَبِیُّکَ مُحَمَّدٌ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ
تنبیہ: حد حرم میں داخل ہونے کے آداب شروع میں بیان ہوچکے ہیں وہاں دیکھ لیے جاویں۔
مسجد حرام میں داخل ہونے کے آداب
مسجد حرام: بیت اللہ کی مسجد کا نام مسجد حرام ہے بیت اللہ حرام کے بالکل بیچ میںہے۔
مسئلہ: مکہ مکرمہ میں داخل ہوتے ہی مسجد حرام میں حاضر ہونامستحب ہے اگر فوراً ممکن نہ ہوتو اسباب وغیرہ کا بندوبست کرکے سب سے اول مسجد میں حاضر ہونا چاہیے۔
مسئلہ: مسجد حرام میں باب السلام سے داخل ہونامستحب ہے۔
مسئلہ: تلبیہ پڑھتے ہوئے نہایت خشوع وخضوع کے ساتھ دربار الہٰی کی عظمت وجلال کا لحاظ کرتے ہوئے مسجد میں داخل ہوا اور پہلے داہنا پاؤں رکھے اوریہ دعا