وجہ سے جانور کی قیمت میں کمی ہوتی ہے اور ان دونوں کے ذمے ان دو نوں جزائوں کے علاوہ جو قیمت جانور کی باقی رہ گئی ہے اس کا نصف بھی ہوگا۔
مسئلہ:اگر محرم کیساتھ شکار کے قتل میں کوئی نابالغ لڑکا یا مجنون یا کافر شریک ہو گیا تو محرم پر پوری جزاء واجب ہوگی لڑکے مجنون یا کافر کے ذمے کچھ نہ ہوگا ۔
مسئلہ:حرم کے شکار میں اگر محرم کے ساتھ کوئی حلال شخص شکار کے قتل میں ساتھ شریک ہو اور ایک ضرب سے دونوں نے شکار کو مار ڈالا تو محرم پر پوری قیمت واجب ہوگی اور حلال پر نصف واجب ہوگی اور اگر ہر ایک نے ایک ایک ضرب لگائی اور دونوں ضربیں ایک ساتھ لگی تو ہر ایک پر اتنی ہی جزاء واجب ہوگی جس قدر ضرب کی وجہ سے اس میں نقصان ہواور ان جزائوں کے ادا کرنے کے بعد حلال پر اس کی نصف قیمت دو ضرب کھانے کے بعد کی واجب ہوگی یعنی مجروح کی قیمت لگائی جائے گی سالم کی قیمت نہیں لگائی جائے گی اور محرم پر پوری قیمت دو ضرب کے بعد مجروح کی قاجب ہوگی اور اگر دونوں ضرب ایک ساتھ نہیں لگی بلکہ اول حلال نے اس کو زخمی کیا اور پھرمحرم نے اس کو زخمی کیا تو حلال کے زمے وہ نقصان ہوگا جو اس کی ضرب کی وجہ سے صحیح سالم میں پیدا ہوااور نصف قیمت حلال پر واجب ہوگی لیکن قیمت دو زخم کھانے کے بعد کی ہوگی اور محرم کے ذمے وہ نقصان ہوگا جو حلال کے زخم کے بعد اس کے ضرب سے بحالت زخم اول ہوا اور محرم پر پوری قیمت دو زخم کے کھانے کے بعد کی واجب ہوگی صحیح سالم جانور کی قیمت واجب نہ ہوگی ۔
مسئلہ: اگر کسی محرم نے چند شکار قتل کئے تو ہر ایک کے عوض مستقل جزاء واجب ہوگی لیکن اگر اول شکار حلال ہونے اور احرام سے نکلنے کی نیت سے کیا اور پھر اور شکار کیا تو صرف ایک ہی جزاء واجب ہوگی ۔
جانور کو زخمی کرنے کے بعد قیمت میں کمی زیادتی کا ہو جانا
مسئلہ:حلال شخص نے حرم کے شکار کو زخمی کیا اور اس کے بدن میں زیادتی ہونے کی وجہ سے یا نرخ تیز ہونے کی وجہ سے قیمت زیادہ ہوگئی مثلا جب زخمی کیا تھا تو اس کی قیمت دو روپے تھی لیکن بعد میں اون یا کھا ل کا نرخ تیز ہو جانے کی وجہ سے قیمت چار روپے ہوگئی اور جانور زخم کی وجہ سے مر گیا تو مرنے کے دن جانور کی جو قیمت ہوگی وہ دینی ہوگی اور زخمی کرنے کی وجہ سے جو اصل قیمت یعنی زکم کرنے کے وقت کے اعتبار سے ہوا ہے وہ بھی دینا ہوگا اور اگر زخمی کرنے کے بعد قیمت کم ہوگئی اور جانور زکم کی وجہ سے مر گیا تو اگر کمی نرخ گھٹ جانے کی وجہ یا بدن میں زخم کے علاوہ اور کسی وجہ سے کمی ہو جانے کی وجہ سے ہوئی ہے تو زخمی کرنے کے دن کی قیمت واجب ہوگی اور جو نقصان کا ضمان دے چکا ہے وہ اس قیمت سے کم کر دیا جائے گا ۔
مسئلہ:محرم نے حرم کا شکار زخمی کیا اور اس کا کفارہ دیدیا اس کے بعد شکار مر