مسئلہ:دم احصار اور دم جنایت کے گلے میں بھی پٹہ باندھنا مسنون نہیں لیکن اگر باندھ دیا تو کچھ حرج نہیں ۔
مسئلہ:اشعار یعنی اونٹ کے کوہان پر اتنا ہلکا شگاف دینا کہ صرف کھال میں شگاف آئے اور خون نکل آئے اور زیادہ زخم نہ ہوجائز بلکہ مستحسن ہے لیکناگر زخم کی سرایت کا اندیشہ ہو یا اشعار کر نا نہ آتا ہو تو امام صاحب کے نزدیک اشعار مکروہ ہے ۔
مسئلہ:ہدی قران اور نفل اور نذر کو عرفات میں ساتھ لے جانا مستحسن ہے ۔
ذبح اور نحر کرنا
مسئلہ:اونٹ کو نحر کرنا افضل ہے اور گائے بکری وغیرہ کو ذبح کرنا افضل ہے نحر کا مطلب یہ ہے کہ اونٹ کو کھڑا کرکے اس کا بایاں پائوں باندھ دیا جائے اور پھراس کی گردن پر بر چھی ماری جائے اور چاہے لٹا کر برچھی مارے مگر پہلا طریقہ مسنون ہے۔گائے بکری وغیرہ کو کھڑا کر کے ذبح نہ کیا جائے ان کو لٹا کر ہی ذبح کرنا مسنون ہے ۔
مسئلہ:ہدی والے کو خود اپنی ہدی ذبح یا نحر کرنا مسنون ہے ہاں اگر خود نہیں کر سکتا تو کسی دوسرے سے کرائے ۔
مسئلہ:دم قران اور تمتع کو ایام نحر کے علاوہ اور کسی دن ذبح کرنا جائز نہیں اگر پہلے کر دے گا تو معتبر نہ ہوگا اور ایام نحر کے بعد کرے گا تو ہو جائے گا لیکن دم تاخیر واجب ہو گا ۔نفلی ہدی کو ایام نحر میں ذبح کرنا شرط نہیں البتہ افضل ہے ۔
مسئلہ:نذر کی ہدی کو تمام سال میں ہر وقت ذبح کرنا جائز ہے ۔
مسئلہـ: ہدی کے سب اقسام کیلئے حرم میں ذبح کرنا شرط ہے حرم سے خارج ذبح کرنا جائز نہیں اور منی کی خصوصیت نہیں حرم میں جس جگہ چاہے ذبح کرے ۔
ہدی کے گوشت کی تقسیم اور خود کھانا
مسئلہ:دم قران اور تمتع میں سے کھانا مستحب ہے اور نفلی ہدی اگر حرم میں پہنچ کر ذبح ہو تو اس سے بھی کھانا جائز ہے اور دم جنایت اور دم احصار اور دم نذر سے نہ خود کھانا جائز ہے اور نہ مالداروں کو کھلانا جائز ہے اور نفلی ہدی بھی اگر حرم تک نہ پہنچے ہوں تو اور راستہ میں ذبح کی گئی ہوں تو اس میں سے ہدی والے کو اور مالداروں کو کھانا جائز نہیں اگر کھائے گا تو ضمان دینا ہوگا ۔
مسئلہ:ہدی کا گوشت مساکین پر قربانی کے گوشت کی طرح تقسیم کرنا چاہئے اور مساکین حرم ہی کو دینا ضروری نہیں غیر حرم کے مساکین کو بھی دینا جائز ہے مگر حرم کے فقیروں کو دینا افضل ہے ۔
مسئلہ:جس ہدی کا گوشت کھانا مالک کو جائز ہے اس کا تہائی گوشت فقیروں کو دینا مستحب ہے اور جس کا گوشت مالک کو کھانا جائز نہیں اس کا سارا گوشت تصدق کر واجب ہے ۔
مسئلہ:ہدی کی کھال ،جھول ، مہاراور نکیل وغیرہ سب فقیر کو صدقہ کر دے قصاب