کے لیے ہاتھ اٹھاتے ہیں۔ اکثر ناواقف حجاج سے جاہل معلم کانوں تک تین مرتبہ مثل تکبیر تریمہ کے ہاتھ اٹھواتے ہیں یہ خلاف سنت ہے۔
مسئلہ: میلین اخضرین کے درمیان زیادہ تیز دوڑ نا مسنون نہیں بلکہ متوسطہ طریق سے اتنا تیز چلنا چاہیے کہ رمل سے زیادہ اور بہت تیز دوڑنے سے کم رفتار ہو۔
مسئلہ: مروہ پر بھی زیادہ اوپر چڑھنا منع ہے۔
مسئلہ: سعی کے سات چکر ہیں اور صفا سے مروہ تک ایک چکر ہوتاہ ے اور مروہ سے صفاتک دوسرا۔ اسی طرح سات چکر ہونے چاہئیں۔
مسئلہ: میلین کے درمیان ہر چکر میں جھپٹ کر تیز چلنا مسنون ہے۔
مسئلہ: میلین کے درمیان جھپٹ کرنہ چلنا یاتمام سعی میں جھپٹ کر چلنا براہے لیکن اس سے دم یاصدقہ واجب نہیں ہوتا۔
مسئلہ: حج کی سعی اگر طواف قدوم کے بعد طواف زیارت سے پہلے کرے تو سعی میں تلبیہ پڑھے اورعمرہ کی سعی میں تلبیہ نہ پڑھے۔ تمتع کرنے والا بھی تلبیہ نہ پڑھے کیونکہ عمرہ کرنے والے ا ورتمتع کرنے والے کاتلبیہ طواف شروع کرنے کے وقت ختم ہوجاتا ہے اور حج کرنے والے کا ری شروع کرنے کے وقت ختم ہوجاتاہے۔
مسئلہ: اگر ہجوم کی وجہ سے میلین کے درمیان تیزی سے نہ چل سکتا ہو تو ہجوم کے کم ہونے کا انتظار (۱) کرے ورنہ مثل تیز چلنے والو کے حرکت کرے۔
مسئلہ: اگر کسی عذر کی وجہ سے کسی جانور پر سوار ہو کر سعی کرے تو میلین کے درمیان اس کو بھی تیز چلائے بشرطیکہ اپنے آپ کو یا کسی دوسرے کو تکلیف پہنچنے کا اندیشہ نہ ہو۔
مسئلہ: اگر سعی کے چکروں کی تعداد میں کچھ شک ہوتو کم کا اعتبار کر کے پورا کرے۔ اور اگر کوئی ثقہ اور عادل شخص تعداد کم بتاتا ہے اور اس کے سچا ہونے میں شک ہے تو اس کے قول پر عمل کرنا مستحب ہے اور اگر دوثقہ عادل شخص کم بتاتے ہیں اور ان کے سچا ہونے میں شک ہے تو ان کے قول پر عمل کرنا واجب ہے۔
رکنِ سعی: سعی کا صفا اورمروہ کے درمیان ہونا رکن ہے اگر ان دونوں کے درمیان میں سعی نہیں کی بلکہ ادھر ادھر کی توسعی نہ ہوگی۔
شرائط سعی: سعی کی ۶ شرطیں ہیں۔ اول: خود سعی کرنا اگر چہ کسی کے اوپرچڑھ کے یاکسی جانور کے اوپر یا کسی سواری پر سوار ہو کر کرے۔ سعی میں نیابت جائز نہیں مگر یہ کہ احرام سے پہلے کوئی شخص بے ہوش ہوگیا تواس کی طرف سے دوسرا شخص سعی کر سکتا بشرطیکہ سعی کے وقت تک ہوش نہ آیا ہو۔
دوسری شرط: یہ ہے کہ سعی پورا طواف یا اکثر طواف کرنے کے بعد ہو خواہ طواف نفل ہی ہوا اور خواہ طواف (۱) بحالت پاکی کیا ہو یا ناپاکی اگر کوئی شخص طواف سے پہلے یا چار پھیرے کرنے سے قبل سعی کرے گا تو سعی نہ ہوگی۔