کی حفاظت کی وجہ سے سی لیا تو دم واجب نہ ہوگا۔
مسئلہ: چادر میں گرہ دے کر گردن پر باندھنا۔ چادر اورتہبند میں گرہ لگانا یا سوئی اور پن وغیرہ لگانا۔تاگے یارسی سے باندھنا مکروہ ہے۔
مسئلہ: خوشبو کو چھونا یا سونگھنا’ خوشبووالے کی دوکان پر خوشبو سونگھنے کے لیے بیٹھنا خوشبو دار میوہ اورخوشبودار گھاس کو سونگھنا اورچھونا مکروہ ہے۔ اگر بلا ارادہ خوشبو آجائے تو کچھ حرج نہیں۔
مسئلہ: سراور منہ کے علاوہ اور بدن پر بلا وجہ کے پٹی باندھنا مکروہ ہے ۔ اگر ضرورت ہوتو مکروہ نہیں۔
مسئلہ: کعبہ کے پردہ کے نیچے اس طرح کھڑا ہونا کہ منہ کو یاسر کو لگے مکروہ ہے۔ اگر سریا چہرے کو نہ لگے تو جائزہے۔
مسئلہ: لنگی میں نیفہ موڑ کر کمر بند ڈال کر باندھنا مکروہ ہے۔
مسئلہ: تکیہ پر منہ کے بل لیٹنا مکروہ ہے اور سریا رخسارے کاتکیہ پر کرھنا جائز ہے۔
مسئلہ: ناک’ ٹھوڑی’ رخسار کو کپڑے سے چھپانا مکروہ ہے ہاتھ سے چھپانا جائزہے۔
مسئلہ: تکیہ پر منہ کے بل لیٹنا مکروہ ہے اور سریا رخسارے کا تکیہ پر رکھنا جائز ہے۔
مسئلہ: خوشبودار کھانا بغیر پکا مکروہ ہے۔ پکا ہوا کھانا خوشبودار مکروہ نہیں۔
مسئلہ: اپنی عورت کی شرمگاہ کو شہوت سے دیکھنا مکروہ ہے۔
مسئلہ: چوغہ اورقبا وغیرہ کو صرف کندھوں پر ڈالنا بھی مکروہ ہے اگر چہ ہاتھ آستینوں (۱) میں نہ ڈالے ہوں۔
مباحات احرام
مسئلہ: ضرورت کے لیے یاٹھنڈک حاصل کرنے اور غبار دور کرنے کے لیے خالص پانی سے ٹھنڈا ہویا گرم غسل کرنا جائز ہے لیکن میل دور نہ کرے۔ غوطہ لگانا’ حمام میں داخل ہونا کپڑا پاک کرنا’ انگوٹی پہننا’ ہتھیار باندھنا’ دشمن سے شریعت کے حکم کے موافق جنگ کرناجائز ہے۔
مسئلہ: ہمیانی اورپیٹی لنگی کے اوپر یانیچے باندھنا جائزہے اگر چہ اس میں اپنا روپیہ ہویا کسی دوسرے کا۔
مسئلہ: گھر اورخیمے کے اندر داخل ہونا’ چھتری لگانا’ شغدت وعماری میں بیٹھنا یاکسی اور چیز کے سایہ میں بیٹھنا جائزہے۔
مسئلہ: آئینہ دیکھنا۔ مسواک کرنا۔ دانت اکھاڑنا۔ ٹوٹے ہوئے ناخن کو کاٹنا۔ بلا بال دور کیے فصد لینا۔ پچھنے لگانا۔پڑبال نکالنا۔ بلا شبو کا سرمہ لگانا۔ ختنہ کرانا آبلہ کو