(جیسے طش، پیالہ ، ٹوکرا،پتھر ،ڈھیلا ،لوہا تانبا ، پیتل ،چاندی،سونا ،لکڑی ،شیشہ،وغیرہ)سارا چھپایاہو تھوڑا اس سے کچھ بھی واجب نہیں ۔
مسئلہ:اگر کیچڑ سر کو لگائی تو جزاء واجب ہوگی۔
مسئلہ: محرم کے سونے کی حالت میں کسی نے اس کا سر ڈھانک دیا کپڑا پہنا دیا تو اگر بلا عذر کے ایسا ہو تو دم کا وجوب حتمی ہوگا اور اگر عذر کی وجہ سے کیا تو ختیاری اور یہ دم محرم پر ہوگا ۔
بال مونڈنا اور کتر نا
مسئلہ:بال مونڈنا کترنا ،اکھاڑنا نورہ یا بال صفا سے دور کرنا جلانا سب کا ایک ہی حکم ہے جزاء میں کچھ فرق نہیں ۔
مسئلہ:خود بال مونڈے یا مونڈوائے زبر دستی سے یا خوشی سے قصدا ہو یا بھول کر سب صورتوں میں جزاء واجب ہوگی ۔
مسئلہ:اگر چوتھائی سر یا ڈاڑھی یا اس سے زیادہ کے بال احرام کھولنے کے وقت سے پہلے دور کئے یا کرائے تو دم واجب ہے اور اس سے کم میں صدقہ ۔
مسئلہ:عورت نے اگر حلال ہونے سے پہلے ایک انگلی کے برابر چوتھائی سر یا اس سے زیادہ کے بال کتروائے تو دم واجب ہے اور چوتھائی سر سے کم میں صدقہ ۔
مسئلہ:تمام گردن یا ایک پوری بغل یا زیر ناف کے بال دور کرنے سے دم واجب ہے اور اس سے کم میں صد قہ ہے ۔
مسئلہ: تمام سیسے پر تمام ران یا ساری پنڈلی کے بال مونڈے یا دونوں لبیں کترائے تو صدقہ ہے ۔
مسئلہ :اگر پچھنے لگوانے کی جگہ مونڈکر پچھنے لگوائے تو دم واجب ہے اور صرف منڈوایا پچھنے نہیں لگوایا تو صدقہ ہے۔
مسئلہ:اگر گنجے کے سر میں بقدر چوتھائی سر کے بال ہوں اور اس کو منڈوائے تو دم واجب ہے اور کم ہو تو صدقہ ہے ۔
مسئلہ:ایک مجلس میں سر داڑھی اور تمام بدن کے بال منڈوائے تو ایک ہی دم ہوگا اور اگر مختلف مجلسوں میں منڈوائے تو ہر ایک مجلس کا علیحدہ حکم ہوگا اور ہر ایک کی جزاء کا مستقل اعتبار ہوگا ۔
مسئلہ:سر منڈایااور دم دیدیا اور اس کے بعد خدانخواستہ ڈاڑھی منڈوائی تو دوسرا دم واجب ہوگا ۔
مسئلہ:اگر چار مجلسوں میں چوتھائی سر منڈوایا اور بیچ میں لفارہ نہیں دیا تو ایک ہی دم واجب ہوگا ۔
مسئلہ:متفرق جگہ سے تھوڑاتھوڑا سر منڈوایا تو اگر سب جگہ کا مجموعہ چوتھائی سر کے برابر ہو جائے تو دم ہے ورنہ صدقہ ۔
مسئلہ:روٹی پکاتے ہوئے کچھ بال جل گئے تو صدقہ دے اور اگر مرض کی وجہ