مسئلہ۸: عورتک کو حیض میں تمام افعال کرنے جائز ہیں صرف طواف کرنا منع ہے اگر احرام سے پہلے حیض آجائے تو غسل کرکے احرام باندھ کر سب افعال کرے مگر سعی اورطواف نہ کرے۔
مسئلہ۹: حیض کی وجہ سے طواف زیارت اگر اپنے وقت سے مؤخر ہوگیا تو دم واجب نہ ہوگا۔
مسئلہ۱۰: اگر واپسی کے وقت حیض آگیا اورطواف وداع نہ کر سکی تو بھی دم واجب نہ ہوگا۔ لیکن پاک ہونے کے بعد طواف وداع کرکے واپس ہونابہتر ہے۔
حنثٰی مشکل کا احرام
مسئلہ: خنثی مشکل (یعنی جس شخص کا مرد یا عورت ہونا معلوم نہ ہو) تمام احکام میں مثل عورت کے ہے اس کو کسی اجنبی مرد یا عورت کے ساتھ تنہائی جائز نہیں۔
حکمت احرام
احرام ۔ حج اورعمرہ کے لیے مثل تکبیر تحریمہ کے ہے جس طرح نیت خالص کرکے اللہ اکبر کہہ کر نمازی نماز شروع کرتا ہے اور بہت سی چیزیں اس کے لیے نماز کی حالت میں ناجائز ہو جاتی ہیں اسی طرح حج اور عمرہ کے لیے احرام اورتلبیہ ہے۔ احرام سے بندہ حج عمرہ کے ارادہ کی پختگی اور اخلاص وعظمت کا اظہار اور اپنی عبودیت اور عاجزی کی صورت اختیار کرتاہے اور دل وزبان سے اقرار کرتاہے تمام لذات اورآرائش وزیبائش کو ترک کرکے صرف دو کپڑے پہن لیتاہے اور اپنے آپ کو مردوں جیسا بنالیتاہے۔ نیز اس خاص لباس میں یہ بھی حکمت ہے کہ امیر وغریب شاہ وگداخداکے دربار میں ایک لباس میں حاضر ہوتے ہیں اورکسی کو فخر کاموقع نہیں ملتا۔ نیز قدیم زمانے میں دوسرے بزرگ لوگ اپنی عبادتوںکے وقت خاص خاص لباس استعمال کرتے تھے اسلامی شریعت میںاس لباس کو پسند کیا گیا سادگی اورصفائی اور سہولت میں سے نظیر ہے اور طبی حیثیت سے بھی مفید لوگ جو ڈاکٹروں کے اندھے مقلد ہیں اس پر نکتہ چینی کرتے ہیں۔
ممنوعات احرام
یعنی وہ چیزیں جن کا کرنا احرام کی حالت میںمنع ہے۔
مسئلہ: احرام کے بعد جماع (یعنی ہم بستری) کا ذکر عورتوں کے سامنے کرنا یاجماع کے اسباب جیسے بوسہ لینا شہوت سے چھونا منہ ہے۔
مسئلہ: احرام کی حالت میں گوئی گناہ کا کام کرنا خاص طور سے منع ہے۔ گوبلا احرام بھی ناجائز ہے۔
مسئلہ: ساتھیوں کے ساتھ یااور دوسرے لوگوں کے ساتھ لڑائی جھگڑا کرنا منع ہے۔
مسئلہ: خشکی کے جانور کا شکار کرنا یا کسی شکاری کو بتایا اور اشارہ کرنا منع