مسئلہ: عرفات میں وقوف کے وقت کھڑا رہنا مستحب ہے شرط اور واجب نہیںہے۔ بیٹھ کر لیٹ کر جس طرح ہوسکے ہوتے جاگتے وقوف کرنا جائزہے۔
مسئلہ: وقوف میں ہاتھ اٹھا کر حمد وثنا۔ درودو دعا اذکار تلبیہ پڑھتے رہنا مستحب ہے اور خوب الحاج کے ساتھ دعا کریں اپنے لیے اور اپنے عزیز اوقارب مئولف و ناشر اور ان کے جملہ اہل وعیال اور سب مسلمانوں کے لیے دعا کریں اور قبولیت کی امید قوی رکھیں اور دعا درود۔ تکبیر تہلیل وغیرہ تین تین مرتبہ پڑھیں۔ دعا کے شروع میں تسبیح۔ تحمید تہلیل تکبیر درود پڑھیں اور ختم پر پھی پڑھیں۔
مسئلہ: نماز کے بعد سے وقوف شروعکرکے غروب تک دعا وغیرہ کرتا رہے اور دعا کے درمیان میںتھوڑی تھوڑی دیر کے بعدتلبیہ پڑھتا رہے۔
مسئلہ: اگر امام کے ساتھ کھڑا ہونے میں ہجوم اورتشویش کی وجہ سے حضور قلب اورخشوع نہ ہو اور تنہائی میں خشوع حاصل ہوتو تنہا کھڑا ہونا افضل ہے۔
مسئلہ: عورتوں کو مردوں کے ساتھ کھڑا ہونا اور ان میں مخلوط ہونا منع ہے۔
مسئلہ: وقوف کے وقت جس قدر ذکر و دعاء ہو سکے اس میں کمی نہ کرو یہ وقت ملنا مشکل ہے اس وقت کے لیے کوئی خاص دعا معین نہیں۔ سردار عالم ﷺ سے ہدی کے احکام
ہدی
؎۱ اس جانور کو کہتے ہیں جس کو حرم میں ذبح کرنے کیلئے ہدیہ کے طور پر حاجی ساتھ لے جاتا ہے تاکہ حرم میں اس کو ذبح کرکے حق تعالی کی رضامندی اور ثواب حاصل ہو ۔
بدنہ
امام اعظم کے نزدیک گائے،اونٹ، بھینس کو کہتے ہیں اور امام شافعی کے نزدیک صرف اونٹ ہی کو کہتے ہیں ۔
ہدی کے جانور
مسئلہ: ہدی صرف اونٹ ،گائے ،اور بکری یا بھینس ہی کی قسم سے ہوتی ہے اور کسی دوسرے قسم کے جانور سے نہیں ہوتی ۔سب سے افضل اونٹ ہے پھر گائے،بیل ،بھینس پھرب دنبہ ۔
مسئلہ: بھیڑ ،بکری ،دنبہ،صرف آدی کی طرف سے جائز ہے اور گائے ،بھینس ،اونٹ ،میں سات آدمی تک شریک ہو سکتے ہیں
مسئلہ:ہدی کیلئے اونٹ پانچ سال کا اور گائے بھینس دو سال کی اور بھیڑ بکری ایک سال کی ہونی شرط ہے اس سے کم عمر والی جائز نہیں ہے اگر چہ مینڈھا اور دنبہ اگر چھ ماہ سے زیادہ کا ہو اور اتنا فربہ ہو کہ سال بھر والوں میں اگر چھوڑ دیا جائے تو دیکھنے والوں کو فرق معلوم نہ ہوتو جائز ہے اگر اتنا فربہ نہ ہو تو جائز نہیں ۔
مسئلہ: اگر ایک بکری کی قیمت گائے کے گوشت کے ساتویں حصہ کے برابر ہو تو ایک بکری افضل ہے اور اگرگائے کے ساتویں حصہ کا گوشت ایک بکری سے