کی اجرت میں ہدی کا گوشت یا کھال وغیرہ دینا جائز نہیں قصاب کو ہدی کے طور پر گوشت دینا جائز ہے ۔
مسئلہ:کھال کو بیچے نہیں یا تو کسی کو دیدے ؎۱یا اپنے کام میں لائے اور اگر بیچ دی اتو اس کی قیمت صدقہ کرنی واجب ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
؎۱۔اپنے کام میں لانا اس ہدی کی کھال کو جائز ہے جو کہ قران یا تمتع یا نفل کا ہو نہ کہ دم جنایت یا منذور ۱۲منہ
جن عیوب کی وجہ سے ہدی جائز نہیں
مسئلہ: جس جانور کی قربانی جائز نہیں اس کی ہدی بھی جائز نہیں ۔
مسئلہ:جو جانور اندھا یا کانا ہو یا ایک آنکھ کی تہائی روشنی یا اس سے زیادہ جاتی رہی ہو یا ایک کان تہائی سے زیادہ کٹ گیا ہو یا تہائی دم یا ناک یاچگدی کٹ گئی ہو تو اس کی ہدی جائز نہیں ۔
مسئلہ: اگر اتنا لنگڑا جانور ہے کہ صرف تین پائوں سے چلتا ہو چوتھا پائوں زمین پر نہیں رکھا جاتا یا رکھا جاتا ہے لیکن اس سے چل نہیں سکتا تو اس کی بھی ہدی جائز نہیں اور اگر چوتھے پائوں سے بھی سہارا لگا کر چلتا ہو گو لنگڑا کر چلتا ہو تو وہ جائز ہے ۔
مسئلہ:جس جانور کے دانت نہ ہو اور چارہ کھاتا ہو تو اس کی ہدی جائز ہے ؎۱ اور اگر چارہ نہ کھاتا ہو تو جائز نہیں ۔
مسئلہ:جس جانور کے پیدائش ہی سے ایک کان یا دونوں کان نہ ہو اس کی ہدی جائز نہیں اور اگر کان تو ہو لیکن چھوٹے چھوٹے ہوں تو اس کی ہدی جائز ہے ۔
مسئلہ:جس جانور کے پیدائش ہی سے سینگ نہ ہو یا سینگ تو ہوں لیکن ٹوٹ گئے