مسئلہ:دم کے بدلے قیمت دینا جائز نہیں البتہ اگر کسی ایسے دم سے کھالیا کہ جس سے کھانا جائز نہیں تھا یا اس کو تلف کر دیا تو اس کھائے ہوئے یا تلف کئے ہوئے کی قیمت کا صدقہ کرنا واجب ہے ۔
قاعدہ:۔حج کے مسائل میں جہاں کہیں مطلق دم بولا جائے اس سے مراد بکری ہوتی ہے ۔
شرائط جواز صدقہ
صدقہ کی جواز کی نو شرطیں ہیں (۱)مقداریعنیننصف صاع گہوں یا گہوں کا آٹا ستو یا ایک صاع جو یا جو کا آٹا یا جو کا ستو یا ایک صاع کھجور یا کشمش اس سے کم اگر ہوگا تو جائز نہیں ہوگا صاع انگریزی سیر سے ساڑے تین سیر کے قریب ہوتا ہے ۔
(۲)جنس یعنی جو ،کھجور ،گہوں ،کشمش،ان چار قسموں سے ہونا شرط ہے ان میں وزن مذکور کا اعتبار ہے باقی اور جس قدر اجناس ہیں ان سے وزن کے اعتبار سے دینا جائز نہیں بلکہ قیمت کا اعتبار ہوگا مثلا چاول اتنے دینے واجب ہو نگے جو نصف صاع گندم ایک صاع جو کی قیمت ہوجائے اسی طرح جوار باجرہ چنا وغیرہ کا حکم ہے روٹی( اگرچہ گیوں کی ہو ) اور پنیر میں قیمت کا اعتبار ہوگا اور روپیہ ،پیسہ بھی قیمت لگاکر دینا جائز بلکہ افضل ہے ۔
(۳)ایک فقیر کو نصف صاع گہیوں سے کم نہ دینا بخلاف فطرہ کے کہ اس میں نصف صاع کو چند فقیروں میں تقسیم کرنا جائز ہے اسی طرح اگر قیمت دے تو نصف صاع سے کم دینا کسی فقیر کو جائز نہیں البتہ اگر وہ صدقہ نصف صاع سے کم ہی واجب ہوا تواس کا دینا ایک فقیر کو جائز ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
؎۱۔فقیر کو ذبح کیلئے وکیل نبادیا اور کہا کہ بعد از ذبح مذبوح تمہارا ہے اگر قبل ذبح تملیک کر دی توجائز نہیں ہوگا ۱۲ شیر محمد
(۴)ایسے شخص کو دینا جو مستحق صدقہ ہو ۔صاحب نصاب ،اور اپنا غلام یا ہاشمی یا کافر حربی یا ذمی؎۱ نہ ہو ۔مسافر یا حج یا جہاد سے رہ جانے والے کو دینا جائز ہے اپنے اصول و فروع کو اور بیوی اور شوہر کو جؤدینا جائز نہیں ۔بھائی بہن ،چچا تایا،پھوپھی خالہ،ماموں کو دینا جائز ہے ۔اگر کسی کو مصرف سمجھ کر دیا اور بعد میں معلوم ہوا کہ وہ مصرف نہیں تھا تو صحیح قول کی بناء پر ادا ہو گیا ہاں اگر وہ دینے والے کا غلام نکلا تو ادا نہ ہوگا ۔
(۵)اگر کھانا اباحت کے طور پر کھلائے تو فقیرکا دونوقت پیٹ بھر کر کھانے پر فی الجملہ قادر ہونا کافی ہے جو بچہ قریب البلوغ ہے اس کو بھی کھلانا کافی نہیں ۔
(۶) اگر اباحت کے طور پر کھلائے تو یہ بھی شرط ہے کہ دو وقت صبح شام کھلائے یا دو روز صبح کو یا دو روز شام کو کھلائے یعنی دو وقت کھلانا ضروری