تاگا ’صابون ’کارڈ ’لفافے’ ٹکٹ’ گھڑی قبلہ نما’ سادہ کاغذ’ لوٹا’ گلاس’ پیالہ ’رکابی’ پانی رکھنے کے لیے بالٹی یاکنستر ’صراحی’ قلم ’پنسل ’چھتری’ مصلے’ مکہ میں مچھر بہت ہوتے ہیں بلا مچھر دانی کے سونا مشکل ہوتاہے ۔ رنگین چشمہ بیٹڑی استنجے کے لیے ڈھیلے یا کچھ پروانا کپڑا۔ بستر بند ستلی سوا اور ضروری اشیاء جومناسب سمجھو ساتھ لو۔ ایک چھوٹا مضبوط بکس بھی مع تالہ کے لیلو بعض واقت اس کی ضرورت ہوجاتیہے۔ ناخن تراش بھی لیلو تواچھا ہے۔
عرب کے نائی ناخن نہیں کاٹتے ’چاقو اور قینچی سے بھی یہ کام ہوسکتا ہے۔
۷۔ سفر میں بالخصوص جہاز میںکپڑے زیادہ میلے ہوتے ہیں اس لیے ایک دو جوڑے خاکی سلوالینا چاہیے۔ مکہ مکرمہ میں سردی زیادہ نہیںہوتی لیکن مدینہ منورہ میں ہندوستان کی طرح ہوتی ہے۔ اگر سردی کاموسم ہوتو ایک رضائی اور کمبل مضبوط ضرور ساتھ رکھو جہاز میں بھی کبھی ہوا تیز ہوتی ہے تو گرم کپڑے کی ضرورت پڑتی ہے بالخصوص سردی کے موسم میں اس لیے ایک یا دو گرم کپڑا بھی ساتھ رکھنا چاہیے۔
۸۔ احرام میں ایک لنگی اور ایک چادر کی ضرورت ہوتی ہے اس لیے ایک سفید لنگی او رایک چادر ساتھ رکھنی چاہیے۔ اونی تولیہ بڑا اگر لے لو تواچھا ہے۔ گرمی سردی میں گام دیگا بلکہ دواحرام رکھو تو اچھا ہے نہ معلوم کیا موقع ہے اگر تم کو ضرورت نہ ہوگی توکسی دوسرے کے کام آجائے گا۔ بلکہ پندرہ بیس گز کپڑا زائد بھی رکھنا چاہیے کبھی ضرورت کے وقت کفن کے کام آجاتاہے۔
۹۔ راستہ میں کھانے پینے کی سب چیزیں ملتی ہیں اس لیے بقدر ضرورت ناشتہ ساتھ لو۔ اسٹیشنوں پر سب چیزیں ملتی ہیں۔ مگر اسٹیشن پر اترنے میں احتیاط رکھو۔ بلا ضرورت مت اترو اگر ریل سے رہ گئے تو پریشانی ہوگی۔ البتہ اگر تم کو صیح طور پر اس بات کا علم ہے کہ جس اسٹیشن پر ریل رکی ہے کم از کم اتنے وقت رکی رہے گی کہ تم اطمینان قلب کے ساتھ اپنی ضرورت کی چیزیں خرید کر سکتے ہو تو کچھ مضائقہ نہیں لیکن اس کے باوجود بھی احتیاط لازم ہے کیونکہ جلد بازی میں نقصان کا اندیشہ ہے۔
۱۰۔ اگر مستورات ساتھ ہوں تو مناسب یہ ہے کہ ان کو زنانہ درجہ میں سوار کرا دو تاکہ آرام سے لیٹ بیٹھ سکیں اور تم ان کے پاس والے مردانہ ڈبہ میں بیٹھو تاکہ ان کی خبر گیری سہولت سے کرتے رہو۔ اگر زنانہ ڈبہ میںتنہائی کی وجہ سے اطمینان نہ ہوتو اپنے پاس بٹھا لو۔
۱۱۔ عورتوں کے لیے خاکی یانیلے رنگ کا برقعہ ضرور ہوناچاہیے سفید رنگ کا جلد میلا اور خراب ہوجاتاہے۔
۱۲۔ زیور اول تو سفر میں رکھنا ہی نہ چاہیے۔ اگر کچھ رکھنا ضروری ہوتو اس کو احتیاط سے صنوق وغیرہ میں رکھو۔ سفر میں بننا سنور نا او رزیور پہننا خطر ناک ہے۔
۱۳۔ سفر کی ضروریات عورتوں کو بھی سمجھا دو جس جگہ اترنا لاہے اس کانام