واجب ہے اگرچہ خوشبو بھی نہ آتی ہو اور اگر مغلوب ہے تو دم یا صدقہ واجب نہیں اگرچہ خوشبو خو۲ب آتی ہو لیکن مکروہ ہے ۔
مسئلہ:دار چینی ،گرم مصالحہ ،وغیرہ کھانے میں ڈال کر پکانااور کھانا جائز ہے ۔
مسئلہ:پینے کی چیز میں مثلا چائے ،قہوہ وغیرہ میں خوشبو ملائی تو اگر خوشبو غالب ہے تو دم ہے اور اگر مغلوب ہے تو صدقہ ہے ۔لیکن اگر کئی مرتبہ پیا تو دم واجب ہوگا اور پینے کی چیز میں خوشبو ملا کر پکانے کی وجہ سے کچھ فرق نہیں آتا۔پینے کی چیز میں خوشبو ڈ ال کر خوا ہ پکایا جائے یا نہ پکایا جائے بہر صورت جزاء ہے ۔
مسئلہ:لیمن ،سوڈا یا اور کوئی چیز کی بوتل یا شربت جس میں خوشبو نہ ملائی گئی ہو احرام کی حالت میں پینی جائز ہے اور جس بوتل میں خوشبو ملی ہو اگرچہ برائے نام ہو وہ اگر پی جائے گی تو صدقہ واجب ہوگا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
؎۱ ۔ ولو غسل راسہ او یدہ بالاشنان فیہ الطیب فان کان من راہ سماہ اشنانا فعلیہ صدقۃ الا ان یغسلہ مرارا فدم ولو غسل راسہ بالحرص والصابون لا روایۃ فیہ وقالو ا لا شیء فیہ لانہ لیس لطیب ولا یقتل کذا فی الغنیۃ واللباب قلت و لینظر حکم الصابون الذی یلین الشعرویقتل الھوام فیہ وفیہ الطیب الظاہو مما ذکر ان فیہ صدقۃ ولم ارہ صریحا ۔۱۲
مسئلہ: اشنان(ایک گھاس ہے ) میں اگر اتنی خوشبو ملی ہو کہ دیکھنے والا اس کو اشنان یا صابون سمجھتا ہے اور کہتا ہے تو صدقہ ہے لیکن اگر کئی مرتبہ اس کو استعمال کیا یا دیکھنے والا اس کو خوشبو کہتا ہے تو دم ہے اور خالص صابون ؎۱ سیدھونے میں کوئی چیز واجب نہیں ۔لیکن محرم کو میل دور کرنا مکروہ ہے ۔
مسئلہ:خبیص اصفر یعنی حلوا میںز عفران کھانا جائز ہے ۔
مسئلہ:پان میں لونگ الاچی کھانا مکروہ ہے کھانے سے کوئی جزاء واجب نہ ہوگی
مسئلہ:اگر خوشبو کو دوا کے طور پر لگایا یا ایسی دوائی لگائی جس میں خوشبو غالب ہے اور پکی ہوئی نہیں ہو تو اگر زخم ایک بڑے عضو کے برابر یا اس سے زیادہ نہیں تو صدقہ واجب ہے اور اگر ایک بڑے عضو یا اس سے زیادہ ہے تو دم واجب ہے ۔
مسئلہ: ایک زخم پر کئی مرتبہ خوشبو دار دوا لگائی یا اسی جگہ دوسرا زخم اور ہو گیا اور اس پر بھجی دوا لگائی یا اور دوسری جگہ زخم ہوگیااور پہلا زخم اچھا نہیں ہوا تھا اور دونوں پر دوا لگائی تو دونوں کیلئے ایک جزاء کافی ہے ۔اور اگر پہلازخم اچھا ہونے کے بعد دوسرا زخم ہو ااور اس پر دوا لگائی تو اس کیلئے دوسری جزاء واجب ہوگی۔
مسئلہ: زیتون یا تل کا خالص تیل اگر ایک بڑے عضو یا اس سے زیادہ پر خوشبو کے طور پر لگایا تو دم واجب ہے اور اگر اس سے کم پر لگایا تو صدقہ واجب ہے ۔اور اگر اس کو کھا لیا یا دوا کے طور پر لگایا توصدقہ واجب ہے تو کچھ واجب نہیں