کے طور پر استعمال کیا جائے ۔
مسئلہ :مرد نے احرام کی حالت میں سلا ہوا کپڑا پہنا اس طرح پہنا جس طرح عام طور سے پہنا جا تا ہے تو اگر ایک دم یا ایک رات کامل پہنا تو دم واجب ہے اور اس سے کم میں اگر ایک گھنٹہ پہنا ہو تو نصف صاع صدقہ کرے اور گھنٹہ سے کم میں ایک مٹھی گیوں دیدے ۔اور اگر ایک روز سے زیادہ پہنا تب بھی ایک دم ہے اگرچہ کتنے ہی روز پہنے رہے اور اگر رات کو اس نیت سے نکالا کہ صبح کو پھر پہن لوں ؤگاروز اسی طرح تات کو پہنتا رہا اور صبح کو نکالتا رہا تو ایک ہی دم واجب ہوگا جب تک کہ اس نیت سے نہ نکالے کہ اب نہیں پہنوں گا اور اس کے بعد پہن لیا تو دوسرا کفارہ واجب ہوگا پہلا کفارہ دیا ہو یا نہ دیا ہو ۔
مسئلہ:اگر کئی کپڑے مثلا کرتا ،عمامہ وغیرہ اگر ایک ہی ضرورت ؎۱کی وجہ سے یا سارے بلا ضرورت ایک ہی مجلس میں یا کئی مجلسوں میں ایک دن یا ایک رات پہنے تو ایک ہی جزاء واجب ہوگی اور اگر ایک کپڑا ضرورت سے پہنا اور ایک بے ضرورت پہنا تو دو جزاء ہونگی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
؎۱ ایک ہی ضرورت سے مراد ایک وقت میں ضرورت ہے چاہے مختلف قسم کی ضروریات ہوں مثلا عمامہ درد سر کی وجہ سے باندھا جائے اور کرتا سردی کی وجہ سے اور موزہ پہنسیوںکی وجہ سے پہنا جائے اور ایک ہی دن میں یہ تینوں چیزیں استعمال کی جائیں تو اس صورت میں ایک ہی جزاء واجب ہوگی ۔ہاں اگر ایک ضرورت ختم ہوگئی اور اس کے بعد دوسری ضرورت کیلئے دوسرا کپڑا پہنا جائے تو دو جزاء واجب ہوں گی ۔۱۲ سعید احمد غرف لہ ۔
؎۲ لیکن بلا ضرورت دو کرتے پہننا گناہ ہے ۔
مسئلہ:ایک دن یا ایک رات سے مراد ایک دن یا ایک رات کی مقدار ہے چاہے ہورا دن یا پوری رات نہ ہو مثلا کسینے آدھے دن سے آدھی رات تک یا آدھی رات سے آدھا دن تک پہنا تب بھی دم واجب ہوگا۔
مسئلہ: سارے دن یا رات کپڑاپہن کر دم دیا اور کپڑا نکالا نہیں بلکہ پہنے رہا تو دوسرا دم دینا ہوگا اور اگر دم نہیں دیا اور کئی روز پہن کر نکالا تو ایک ہی دم واجب ہوگا ۔
مسئلہ:ایک کرتہ پہننے کی ضرورت تھی اور دو کرتے پہن لئے ؎۲ یا ٹوپی کی ضرورت تھی لیکن عماماہ بھی باندھ لیاتو ایک ہی کفارہ ہوگا یا کسی کو ایک ہی مجلس میں عمامہ کی ضرورت ہوئی اور کرتے کی بھی اور دونوں کو اسی وقت پہن لیا تو ایک ہی کفارہ ہوگا اور اگر کرتے کی ضرورت تھی عمامہ کی ضرورت نہیں تھی لیکن عمامہ بھی باندھ لیا تو دو کفارے ہوں گے ایک کفارہ ضرورت کی وجہ سے اور دوسرا بلا ضرورت استعمال کی وجہ سے ۔
مسئلہ: سلے ہوئے کپڑے پہن کر احرام باندھا اور ایک دن یا رات پہنے رہا تو دم واجب ہے اور کم میں صدقہ ۔
مسئلہ: بخار؎۱ کی وجہ سے کپڑا پہنا پھر بخار اتر گیا اور کپڑا نہیں اتارا اس کے