مسئلہ:اگر ایک محرم دوسرے محرم کو خوشبو لگائے تو لگائے لگانے والے پر کوئی جزاء نہیں ۔لگوانے والے پرجزاء ہے لیکن دوسرے کو بھی لگانا حرام ہے ۔
مسئلہ:کپڑے پر خوشبو لگائی یا خوشبو والا کپڑا پہن لیاتو اگر ایک بالشت مربع(یعنی ایک بالشت طول و عرض)میں یا اس سے زیادہ میں خوشبو لگی ہوئی ہے اور اس کو ایک دن کامل یا ایک رات کامل پہنا ہے تو دم واجب ہوگا اور ایک بالشت سے کم میں لگی ہوئی ہے یا پورا ایک دن یا ایک رات نہیں پہنا تو صدقہ واجب ہوگا ۔
مسئلہ:اگر خوشبو لگا ہواکپڑا ایسان سلا ہوا تھا جو محرم کو پہننا منع ہے تو اس صورت میں دو جنایت شمار ہونگی ۔
مسئلہ:چادر یا تہبند کے پلے میں کافور ،عنبر ،مشک وغیرہکوئی خوشبو باندھی اور خوشبو زیادہ تھی تو ایک دن رات باندھے رہا تو دم واجب ہے اور اگر تھوڑی تھی یا ایک دن پورا یا ایک رات پوری نہیں باندھی تو صدقہ واجب ہے ۔
مسئلہ:زعفران یا کسم کا رنگا ہوا کپڑا ایک دن یا ایک رات کامل پہنا تو دم واجب ہے اوت اگر اس سے کم پہنا تو صدقہ واجب ہے ۔
مسئلہ:کپڑے کو دھونی دی اور بہت سی خوشبو کپڑے کو لگ گئی اور ایک دن یا رات اس کو پہنا تو دم دے اور اگو تھوڑی لگی ہو یا پورا دن یا رات نہ پہنا ہو تو صدقہ دے اور اگر خوشبو بلکل نہیں لگی تو کچھ بھی واجب نہیں ۔
مسئلہ:ایسے مکان میں داخل ہوا جس میں کسی چیز کی دھونی دی گئی تھی اور کپڑوں میں خوشبو آنے لگی اور خوشبو کپڑوں پر بلکل نہیں لگی تو کچھ واجب نہیں ۔
مسئلہ:احرام سے پہلے کپڑوں کو دھونی دی اور ان کو پہن کر احرام باندھا تو کچھ بھی واجب نہیں ۔
مسئلہ:زعفران یا کسم میں رنگا ہوا تکیہ محرم کو لگانا مکروہ ہے ۔
تنبیہ۔:خوشبو کی وجہ سے جب جزاء واجب ہو تو خوشبو کو فورا بدن یا کپڑے سے دور کرنا واجب ہے اگر اس کا کفارہ دے دیا اور اس کو دور نہیں کیا تو دوسری جزاء پھرواجب ہو جائیگا ور اس خوشبو کو اگر کوئی غیر محرم شخص موجود ہو تو اس سے دھلوائے خود نہ دھوئے یا خود پانی بہائے اور اس کو ہاتھ نہ لگائے تاکہ دھوتے ہوئے خوشبو کا استعمال ؎۱ لازم نا آجائے ۔
مسئلہ: اگربہت سی خوشبو کھائی یعنی اتنی کہ منہ کے اکثر حصہ میں لگ گئی تو دم واجب ہے اور اگر تھوڑی کھائی کہ منہ کے اکثر حصہ میں نہیں لگی تو صدقہ واجب ہے یہ اس وقت ہے جب کوئی خاص خوشبو کھائی اور اگر اس کو کوئی کھانے میں ڈال کر پکایا تو کچھ واجب نہیں اگر چہ خوشبو کی چیز غالب ہو اور اگر پکا ہوا کھانا نہ ہو تو اس میں یہ تفصیل ہے کہ اگر خوشبو کی چیز غالب پے تو دم