احکام اسلام عقل کی نظر میں - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
لیں اور ان کے تمام ناز انداز، ناچنا وغیرہ بھی مشاہدہ کرلیں لیکن پاک نظر سے دیکھیں اور نہ ہم کو یہ تعلیم دی ہے کہ ہم ان بیگانہ جوان عورتوں کا گانا بجانا سن لیں اور ان کے حسن کے قصے بھی سنا کریں لیکن پاک خیال سے۔ نہیں! بلکہ ہمیں تاکید ہے کہ ہم نامحرم عورتوں کو اور ان کی زینت کی جگہ کو ہرگز نہ دیکھیں، نہ پاک نظرسے اور نہ ناپاک نظر سے اور ان کی خوش الحانی کی آوازیں اور ان کے حسن کے قصے نہ سنیں، نہ پاک خیال سے اور نہ ناپاک خیال سے، بلکہ ہمیں چاہیے کہ ان کے سننے اور دیکھنے ہی سے ایسی نفرت رکھیں جیسا کہ مردار سے، تاکہ ٹھوکر نہ کھاویں، کیوںکہ ضرور ہے کہ بے قیدی کی نظروں سے کسی وقت ٹھو کریں پیش آئیں۔ سو چوں کہ خدا تعالیٰ چاہتا ہے کہ ہماری آنکھیں اور دل اور ہمارے خطرات سب پاک رہیں، اس لیے اس نے یہ اعلیٰ درجہ کی تعلیم فرمائی اور اس میں کیا شک ہے کہ بے قیدی ضرور گناہ کا موجب ہوجاتی ہے، اگر ہم بھوکے کتے کے آگے نرم نرم روٹیاں رکھ دیں اور پھر اُمید رکھیں کہ اس کتے کے دل میں خیال تک ان روٹیوں کا نہ آوے تو ہم اپنے اس خیال میں غلطی پر ہیں، سو خدا نے چاہا نفسانی قویٰ کو پوشیدہ کار روائیوں کا موقع بھی نہ ملے اور ایسی کوئی تقریب پیش نہ آوے جس سے یہ خطرات جنبش کرسکیں اور ہر ایک پرہیزگار جو اپنے دل کو پاک رکھنا چاہتا ہے اس کو نہیں چاہیے کہ حیوانوں کی طرح جس طرف چاہے بے محابا نظر اُٹھا کر دیکھ لیا کرے، بلکہ اس کے لیے اس تمدنی زندگی میں غض بصر کی عادت ڈالنا ضروری ہے اور یہ مبارک عادت ہے جس سے اس کی یہ طبعی حالت ایک بھاری خلق کے رنگ میں آجائے گی اور اس کی تمدنی ضرورت میں فرق نہیں پڑے گا۔ یہی وہ خلق ہے جس کو احصان اور عفت کہتے ہیں۔حیض میں عورت سے حرمتِ جماع کی وجہ : خدا تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا ہے: {وَیَسْئَلُوْنَکَ عَنِ الْمَحِیْضِط قُلْ ہُوَ اَذًیلا فَاعْتَزِلُوا النِّسَآئَ فِی الْمَحِیْضِلا وَلَا تَقْرَبُوْہُنَّ حَتّٰی یَطْہُرْنَج}1 یعنی پوچھتے ہیں تجھ سے حکم حیض کا، تو کہو! وہ ناپاکی ہے، سو تم حیض میں عورتوں سے کنارہ کرو اور صحبت نہ کرو ان سے جب تک وہ پاک نہ ہولیں۔ جب کہ خدا تعالیٰ حیض کو ناپاکی و اذیٰ فرماتا ہے تو ایسی حالت میں صحبت کرنے سے شدید ضرر پہنچنے کا قوی مظنہ ہے۔ لہٰذا خدا تعالیٰ نے حیض میں جماع سے منع فرمایا۔ طب کی رو سے جو شخص حالتِ حیض میں عورت سے جماع کرے اس کو