احکام اسلام عقل کی نظر میں - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
لیے ہیں اور اس میں احکامِ مشہورہ کی کچھ کچھ وہی مصلحتیں مذکور ہوں گی جو اصولِ شرعیہ سے بعید نہ ہوں اور افہامِ عامہ کے قریب ہوں۔ مگر یہ مصلحتیں نہ سب منصوص ہیں، نہ سب مدارِ احکام ہیں اور نہ ان میں انحصار ہے، محض ایک نمونہ ہے۔ اس مبحث میں ہمارے زمانہ سے کسی قدر پہلے زمانہ میں حضرت مولانا شاہ ولی اللہ صاحب ؒ حجۃ اللّٰہ البالغۃ لکھ چکے ہیں۔ سنا ہے کہ ترجمہ اس کا بھی ہوچکا ہے، مگر عوام کو اس کا مطالعہ مناسب نہیں کہ غامض1 زیادہ ہے۔ اور اس ہمارے زمانہ میں بھی ایک مصری فاضل ابراہیم آفندی اعلی المدرس بالمدرسۃ الخدیویہ نے ایک کتاب لکھی ہے، جس کا نام أسرار الشریعۃ ہے اور جو ۱۳۲۸ھ میں مصر کے مطبع الواعظ میں چھپی ہے۔ اور اس کے قبل ایک رسالہ ’’حمیدیہ‘‘ شایع ہوچکا ہے مگر یہ دونوں نئی کتابیں عربی زبان میں ہیں جن میں سے ’’حمیدیہ‘‘ کا ترجمۂ اردو تو کئی سال ہوئے شایع ہوچکا ہے اور اس دوسری کتاب أسرار الشریعۃ کا ترجمہ کاندھلہ میں مولوی حافظ محمد اسماعیل صاحب کر رہے ہیں۔ میرے اس مجموعہ کے ساتھ ان کتابوں2 کا مطالعہ کرنا معلومات میں ترقی دے گا اور چوںکہ طرز ہر ایک کا جدا ہے اس لیے ایک کو دوسرے سے مغنی نہ سمجھا گیا۔ میںنے ان دونوں کتابوں کا ذکر اس مصلحت سے بھی کیا ہے اور اس لیے بھی کہ میرے اس عمل کو تفرد نہ سمجھا جائے اور اس تفرد کے شبہ کو صاحبِ حجۃ اللّٰہ البالغۃ نے بھی خطبہ میں اس کی اصل کو کتاب و سنت کے اشاراتِ واضحہ سے نکال کر رفع فرمایا ہے اور بطورِ مثال کے اس کے بعض ماخذ کو بھی بیان فرمایا ہے۔ اور نام اس کا المصالح العقلیۃ للأحکام النقلیۃ رکھتا ہوں، حق تعالیٰ اس کو اس کے موضوع میں نافع اور ترددات و شکوک فی الاحکام کا دافع فرما دے۔ والسلام کتبہ اشرف علی عفی عنہ یکم رجب یوم الخمیس ۱۳۳۴ھباب الوضوء اسرارِ وضو : طہارت کے چار مراتب ہیں: