احکام اسلام عقل کی نظر میں - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
درست نہیں ہے۔ نماز تو تسبیح اور تکبیر اور قرآن کریم کا پڑھنا ہے۔نماز میں ثنا پڑھنے کی وجہ : ۔ سبحانک اللّٰھم بمنزلہ سلامِ دربار کے ہے۔ ۲۔ بنی آدم میں یہ فطری امر ہے کہ جب کسی عالی شان امیر کبیر سے سوال کرتا اور اس سے اپنی حاجت روائی چاہتا ہے تو پہلے اس کی مدح و ثنا اور اس کی بزرگی و جلال اور اپنی ذلت وانکساری بیان کرتا ہوا اپنی حاجت کا اظہار شروع کرتا ہے، وہی طریقہ یہاں بھی سکھایا گیا ہے، تاکہ نفسِ انسانی کو خدا کی بزرگی اور اپنی پستی پر آگاہی ہو اور دل میں کمالِ حضور و انکسار پیدا ہو۔ثنا و استفتاح کے بعد أعوذ پڑھنے کا راز : نماز میں ثنا کے بعد اعوذ پڑھنا اس واسطے مقرر ہے کہ خدا تعالیٰ فرماتا ہے: {فَاِذَا قَرَاْتَ الْقُرْاٰنَ فَاسْتَعِذْ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ}1 یعنی جب تو قرآن پڑھنے کا ارادہ کرے تو شیطان مردود کے مکر سے اور اس کے وسواس سے بچنے کے لیے خدا تعالیٰ سے پناہ طلب کر۔ چوںکہ فاتحہ و سورت قرآن سے ہیں اس لیے ان سے پہلے اعوذ پڑھنا ضروری ٹھہرا۔ابتدائے فاتحہ میں قرأتِ تسمیہ کی وجہ : ابتدائے فاتحہ میں بسم اللہ پڑھنے کا یہ راز ہے کہ خدا تعالیٰ نے اپنے بندوں کے واسطے قرآن پڑھنے کے لیے پہلے اپنے پاک نام سے برکت حاصل کرنے کو مقرر فرمایا۔نماز میں فاتحہ پڑھے جانے کا راز : نماز میں فاتحہ پڑھنا اس واسطے ضروری ہوا کہ وہ جامع دُعا ہے۔ خدا تعالیٰ نے بندوں کی طرف سے گویا ان کو اس بات کی تعلیم کرنے کے لیے نازل فرمایا ہے کہ ہماری حمد و ثنا اس طرح کیا کرتے ہیں اور اسی طرح