احکام اسلام عقل کی نظر میں - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
طہارتِ چہرہ : اپنا چہرہ دھونے کے وقت ما سوائے الٰہی سے اپنی تمام اُمیدیں اور توجہات ایسے اعمال بجا لانے سے منقطع کردے جن کا رخ و رجوع خدا تعالیٰ کی طرف نہ ہو اور اپنے منہ پر آبِ شرم ڈالے اور بے شرمی سے پردۂ شرم کو خدا تعالیٰ اور لوگوں کے آگے سے نہ اُٹھاوے اور اپنی آبرو کو غیر اللہ کے لیے صرف نہ کرے۔طہارتِ گردن : مسحِ گردن کے وقت حرص و ہوائے نفسانی سے اپنی گردن کو چھڑانے پر اور خدا تعالیٰ کے احکام کی فرماں برداری و اطاعت کا حق ادا کرنے پر اور گردن کشی کا خیال چھوڑنے پر آمادہ ہو، تاکہ ایسی اشیا کے حلقۂ اطاعت سے اپنی گردن چھڑا کر آزاد ہوجائے جو حضورِ الٰہی سے مانع ہیں۔طہارتِ پشت : پیٹھ دھونے کے وقت تکیہ بر ما سوی اللہ سے اور کسی حق گو و عادل کی غیبت کرنے سے دست برداری کو مدِ نظر رکھے۔طہارتِ سینہ : سینہ دھونے کے وقت اپنے سینہ سے مخلوقِ الٰہی کے ساتھ کینہ کرنے کے اور ان کو دھوکا دینے کے خیالات کو نکال ڈالے۔طہارتِ شکم : اپنے شکم دھونے کے وقت اشیائے حرام و مشتبہ کھانے اور پینے سے طہارتِ شکم کو مدِنظر رکھ کر ایسی نجاستوں سے اپنے شکم کو پاک رکھے۔طہارتِ شرم گاہ و ران : شرم گاہ و ران دھونے کے وقت تمام اُمورِ ممنوعہ کے لیے بیٹھنے اور اُٹھنے سے اپنے آپ کو بچائے۔