عقل اور بلوغ اور دیندار ہونا شرط ہے اگر محرم یا شوہر فاسق ہو تو اس کے ساتھ جانا جائز نہیں اسی طرح لااُبالی اوربے پرواہ بھی نہ ہو۔
مسئلہ: جو لڑکا ہوشیار اور قریب بالغ ہونے کے ہے وہم مثل بالغ کے ہے اس کے ساتھ جانا جائز ہے۔
مسئلہ: اگر عورت بیوہ ہے اور کوئی محرم موجود نہیں ہے تو حج کرنے کے لیے اس پر نکاح کرنا واجب نہیں۔
مسئلہ: اگر بلا محرم یا شوہر کے ساتھ لیے کوئی عورت حج کو جائے گی تو حج تو ہو جائے گا لیکن گنہگار ہوگی۔
مسئلہ: محرم کا مسلمان ہونا یا آزاد ہونا شرط نہیں بلکہ غلام اور کافر بھی محرم ہو سکتا ہے لیکن مجوسی اگر ہوتو اس کا اعتبار نہیں گیونکہ ان کے نزدیک محرمات سے بھی نکاح جائزہے۔ مجوسی کے علاوہ اور کافر اگر چہ محرم ہے لیکن اس مانہ میں کافر کااعتبار نہیں اندیشہ ہے کہ وہ عورت کو اسلام سے برگشتہ کرے اس لیے اس سے احتیاط کی ضرورت ہے۔
مسئلہ: اگر محرم یا شوہر اپنے خرچ سے جانے پر تیار نہ ہوتواس کا خرچہ بھی عورت کے ذمہ ہوگا اور ایسی صورت میں محرم اور شوہرکے خرچہ پر قادر ہونا بھی عورت پر وجوب حج کے لیے شرط ہوگاہاں اگر وہ اپنے خرچہ سے جانے کے لیے تیار ہوں تو پھر عورت پر واجب نہ ہوگا۔
مسئلہ: حج کرنے کے لیے محرم اور شوہر کو ساتھ لے جانے پر عورت مجبور نہیں کر سکتی مسئلہ بوڑھی عورت اور ایسی لڑکی کے لیے بھی جو قریب بالغ ہونے کے لیے محرم کے ساتھ ہونا شرط ہے۔
مسئلہ: خنثی مشکل کے لیے بھی محرم کا ساتھ ہونا شرط ہے۔
مسئلہ: محرم کو بھی اسی وقت سفر میں ساتھ جانا جائز ہے جب کہ فتنہ اور شموت کا اندیشہ نہ ہو۔ اگر ظن غالب یہ ہے کہ سفر کرنے کی صورت میں خلوت میں یا ضرورت کے وقت چھونے سے شہوت ہوجائے گی تواس کو ساتھ جانا جائز نہیں۔
مسئلہ: اگر عورت کو سوار کر انے کی یا اتار نے کی ضرورت ہے اور شوہرساتھ نہیں ہے اور شہوت کاخوف ہے خواہ اپنے نفس پر یا عورت پرتو جہاں تک ممکن ہواس سے بچے اور اگر اورکوئی اتارنے والا نہ ہوتو پھر موٹا کپڑا ہاتھ اور بدن کے بیچ میں ہونا ضروری ہے۔ کپڑا اتنا موٹاہونا چاہیے کہ جس سے حرارت بدن کی ایک دوسرے کو نہ پہنچ سکے۔
مسئلہ: عورت پر حج فرض ہوگیا اور محرم بھی ساتھ جانے کے لیے موجود ہے تو شوہر اس کو حج فرض سے نہیں روک سکتا۔ ہاں اگر محرم ساتھ نہ ہو یا حج نفل ہو تو روک سکتا ہے۔
مسئلہ: اگر عورت نے حج کی نذرمانی تو نذر صحیح ہوگئی لیکن بلا اجازت شوہر کے حج کو نہیں جاسکتی۔ اگر حج نہ کرسکے تواپنے مرنے کے بعد حج کرانے کی وصیت کر دے۔