کے بیٹھ کر پڑھنا جائز نہیں ہاں اگر چکر آتا ہے یا کھڑا نہیں ہوا جاتا تو بیٹھ کر پڑھنا بھی درست ہے۔
جہاز۔ بیل گاڑی اور اونٹ وغیرہ پرنماز پڑھنا
مسئلہ: جہاز میں بعض لوگ دوران سر اور قے وغیرہ میں مبتلا ہو جاتے ہیں اور نماز چھوڑ دیتے ہیں ایسا ہرگز نہ کرنا چاہئے جس طرح ممکن ہونماز ضرور پڑھی جائے کھڑا نہ ہوا جائے۔ بیٹھا بھی نہ جائے تو لیٹ کر پڑھ لیں۔
مسئلہ: جہاز اگر کھڑا ہوا ہے تو اس میں فرض نماز پڑھنا جائز ہے اگر چہ جہاز سے اتر کر زمین پر نماز پڑھ سکتا ہو کشتی جہاز کے حکم میں نہیں ہے۔
مسئلہ: تانگہ بہلی میں چلتے ہوئے نماز پڑنا درست نہیں اسی طرح اگر تانگہ یا بہلی کھڑی ہے لیکن جوابیلوں کے کندھوں پر رکھا ہے تو اس پر نماز پڑھنا درست نہیں البتہ اگر بیلوں کے اوپر جوانہ رکھا ہو بلکہ زمین پر رکھا ہو تو پھر درست ہے یا اگر اتر کر نماز پڑھنے میں جان ومال کا خطرہ ہے تو پھر ایسی (۱) حالت میں اس میں پڑھنا جائزہے۔
مسئلہ: نفل نماز اونٹ گھوڑا گدھا یابیل گاڑی پر چلتے ہوئے شہر سے باہر ہر حال میں جائز ہے خوا اتر نے پر قادر ہو یا نہ ہو۔ کوئی عذر ہو یا نہ ہو لیکن اشارے سے نماز پڑھے، رکوع سجدہ نہ کرے، رکو ع کا اشارہ کم اور سجدہ کااس سے کچھ زیادہ نیچا کرے۔
مسئلہ: اگر ریل یا جہاز میں سامان رکھا ہوا ہے اور مسافر نماز پڑھ رہا ہے او رریل یا جہاز چل دیا تو ایسی حالت میں نماز تو ڑکر بیٹھ جانا درست ہے یا سانپ وغیرہ موذی جانور سامنے آجائے تو بھی نماز کا توڑنا درست ہے۔ اگر نماز پڑھتے ہوئے چور نے سامان اٹھایا اور اندیشہ ہے کہ اگر نماز نہ توڑی تو لے کر بھاگ جائے گا ہانڈی ابلنے لگی اور اس کی قیمت تین چار آنہ ہے تو نماز کاتوڑنا جائز ہے۔ اسی طرح اندیشہ ہے کہ اندھا کنوئیں میں گر جائے گا یا بچہ جل جائے گا توایسی صورت میں نماز توڑنا واجب ہے، اگر نماز توڑ کر نہ بچایا تو گناہ ہوگا۔
مسئلہ: مکہ مکرمہ یا مدینہ منورہ میں فجر کی جماعت اندھیرے میںاورعصر کی ایک مثل کے بعد ہوتی ہے گواتنی جلدی پڑھنا ہمارے مذہب کے خلاف ہے لیکن چونکہ حنفیہ کے نزدیک بھی اس میں گنجائش ہے اس لیے وہاں کی جماعت نہ چھوڑنی چاہیے اسی وقت نماز پڑھنی چاہیے مکہ مکرمہ جدوہ وغیرہ میں اکثر امام شافعی وغیرہ ہوتا ہے حنفی کو اس کے پیچھے نماز پڑھنا جائز ہے بشرطیکہ وہ فرائض اور نواقض وضو میں خلیفہ کے مذہب کی رعایت کرتا ہو اور اگر رعیت نہ کرتا ہو مثلا خون اور تکیسر وغیرہ سے وضو نہ کرتا ہو تو اس کے پیچھے نما زنہ ہوگی فجر میں شافعی چونکہ قنوت پڑھتے ہیں اس لیے حنفی قنوت نہ پڑھے بلکہ ہاتھ چھوڑ کر خاموش کھڑا رہے۔
جہاز میں سمت قبلہ