پھر بھی بھول گیا اور تیمم سے نماز ادا کی توجب یادآئے دوبارہ پڑھنا واجب ہے۔
مسئلہ: اگر برتن میں پانی وضو کے لائق موجود تھا لیکن یہ خیال رہا کہ پانی باقی نہیں رہا اور تیمم سے نماز پڑھ لی تو دوبارہ پڑھنا واجب ہے خواہ نماز کا وقت باقی ہویا نکل گیا ہو۔
مسئلہ: اگر ریل پر کوئی ہندوپانی دینے والا ہے اورتم کو اس کے پانی سے کراہت آتی ہے تیمم جائز نہیں وہی پانی لے کر وضو کرو، البتہ وہ پانی نہ دے توتیمم جائز ہے۔
مسئلہ: اگر ریل میں یہ گمان غالب تھاکہ اسٹیشن پر ضرور پانی مل جائے گا اور وقت بھی رہے گا لیکن کسی نے راستہ ہی میں تیمم کر کیک نماز پڑھ لی تو جائز ہے بشر طیکہ اسٹیشن وہاں سے ایک میل سے زیادہ فاصلہ پر ہو مگر بہتر یہ ہے کہ اسٹیشن پر پہنچ کر نماز پڑہے۔
مسئلہ: اسٹیشن پر پانی ملنے کی امید تھی لیکن کسی نے تیمم کر کے نماز شروع کر دی اور نماز پڑھتے ہوئے اسٹیشن قریب آگیا۔ یعنی ایک میل سے کم فاصلہ رہ گیا تواگر وہاں ہی نہ ٹھہری یاپانی ہی نہ ملا تو وہ نماز صحیح سمجھی جائے گی اور اگر پانی موجود ہے اور یہ اس کے لینے پر بھی قادر ہے تو وہ پڑھی ہوئی نماز صحیح نہیں ہوئی وضو کرکے دوبارہ اداکرے۔
مسئلہ: جب اسٹیشن بہت ہی قریب آجائے ایک میل سے کم فاصلہ رہ جائے اور وہاں پانی ملنے کی قوی امید ہو توتیمم سے نماز ادانہ ہوگی۔
مسئلہ: اگر اسٹیشن ایک میل سے کم فاصلہ پر رہ گیاہو اور وہاں پانی کی بھی قوی امید ہے لیک اندیشہ یہ ہے کہ وہاں پہنچنے تک نماز کا وقت نہیں رہے گا۔ نماز قضاہو جائے گی تو اس صورت میں تیمم کرکے نماز پڑھنا درست نہیں۔ اسٹیشن پر پہنچ کر وضو کر کے قضا نماز پڑھے اور اگر وہاں بھی پانی نہ ملے تو تیمم سے قضا پڑھے۔ مسئلہ:اگر کہیں مفت پانی نہیں مل سکتا اور کوئی شخص حد سے زیادہ گراں فروخت کر رہا ہے۔ مثلاً اس نواح میں پانی کی جو قیمت ہے اس سے دو چند قیمت لیتا ہے توپانی خرید کر وضو کرنا ضروری نہیںتیمم جائز ہے۔ مسئلہ: اگر پانی معمولی قیمت پر یا کسی قدر گراں ملتاہے توتیمم جائز نہیں خیرید نا ضروری ہے لیکن اگر اس کے پاس بالکل خرچ نہیں ہے یا اس قدر کم ہے کہ کرایہ اور کھانے وغیرہ کے ضروری خرچ سے کچھ بھی زائد نہیں تب بھی خرید نا لازم نہیں ہے تیمم سے نماز پڑھ سکتاہے۔
مسئلہ: ریل کے پاخانے اورغسل خانے میں جونل لگا رہتا ہے اس کا پانی پاک ہے اور وضو اس سے درست ہے اس کی موجودگی میں تیمم کرنا جائز نہیں لیکن یہ پانی وہی شخص لے سکتا ہے جس کے درجہ میں وہ نل ہو۔ اور اگر اس کے پاس اس سے کم درجہ کاٹکٹ ہے تو نہیں لے سکتا۔ مثلا سوم درجہ کا ٹکٹ ہے تو درمیانہ درجہ کے غسل خانہ وغیرہ سے پانی لینا جائز نہیں۔
مسئلہ: جب ریل اسٹیشن پر ٹھرے تو پانی تلاش کرنے سے پہلے تیمم جائز نہیں۔