تو گنجائش ہے وہ بھی جبکہ اہل علم اس کو مناسب سمجھ کر اس کتاب میں داخل کرنا چاہیں ۱۲ شیر محمد
مسئلہ:دم احصار کیلئے ایام نحر میں ذبح کرنا شرط نہیں حرم میں ذبح ہونا شرط ہے ۔اگر بعد ذبح کے یہ معلوم ہوا کہ حرم میں ذبح نہیں ہوا بلکہ حل میں ہوا ہے تو دوسرا دم دوبارہ حرم میں ذبح کرنا ضروری ہے ۔
احصار ذائل ہونے کے بعد حج یا عمرہ کی قضاء واجب ہونا
مسئلہ:جب محصر حرم میں دم ذبح کرانے کے بعد حلال ہو گیا تو جس چیز کے احرام سے حلال ہوا ہے احصار دور ہونے کے بعد اس کی قضاء واجب ہوگی اگر احرام حج سے حلال ہوا تھا تو قضاء میں ایک حج اور ایک عمرہ کرنا واجب ہو گا بشرطیکہ حج کا وقت نکل گیا ہو اور احصار کے سال حج نہ کر سکا ہو اور اگرابھی اس سال کا حج نہیں ہوا اور اسی سال دوبارہ احرام باند ھ کر حج کر لیا تو قضاء کی نیت کی ضرورت نہیں اور عمرہ کرنا بھی واجب نہ ہوگا اور اگر قران کے احرام سے حلال ہوا تھا تو اس پر قضاء میں ایک حج اور دو عمرے واجب ہونگے اور اس کو اختیار ہو گا کہ قران کرے اور ایک عمرہ بعد میں کرے یا حج علیحدہ اور دو عمرہ علیحدہ علیحدہ کرے وہ بھی اسی وقت ہے جب احصار کے سال قران نہ کر سکے اگر اسی سال کر لیا تو تو عمرہ قران؎۱ ہی واجب ہوگا دوسرا عمرہ قضاء کا واجب نہ ہوگا اور اگر عمرہ کے احرام سے حلال ہوا تھا تو صرف ایک ہی عمرہ کرنا ہوگا اور جس وقت چاہے عمرہ کر سکتا ہے ۔
مسئلہ:اگر ایسے احرام سے حلال ہو جس میں نہ حج کی نیت تھی نہ عمرہ کی تو استحسانا ایک ومرہ کرے اور اگر احرام کے وقت متعین کیا تھا لیکن بعد میں بھول گیا کہ حج کا تھا یا عمرہ کا تو اس کو صرف ایک ہی دم حلال ہونے کیلئے بھیجنا کافی ہوگا لیکن بعد میں ایک حج اور ایک عمرہ کرنا ہوگا ۔
مسئلہ:اگر حج نفل سے احصار کی وجہ سے حلال ہوا تھا تو اگر احصار کے سال ہی حج کر لیا تو قضاء کی نیت ضروری نہیں اور اگر اس سال نہیں کیا بعد میں کیا تو قضاء کی نیت واجب ہوگی ۔
مسئلہ:اگر حج فرض سے محصر حلال ہوا تھا تو اس کیلئے قضاء کی نیت واجب نہیں خواہ احصار کے سال حج کرے یا بعد میں اور عمرہ بھی حج کے ساتھ جب ہی واجب ہے جب احصار کے سال حج نہ کیا ہو اور صر ف ہدی ذبح کراکر حلال ہوا ہو اگر عمرہ کے افعال کر کے حلال ہوا تھا تو قضاء میں عمرہ واجب نہ ہوگا ۔
مسئلہ:وجوب قضاء ہر محصر پر ہوتا ہے خواہ حج فرض ہو یا نفل اپنا حج ہو یا حج بدل حج صحیح ہو یا فاسد حر ہو یا غلام البتہ غلام پر ۱قضاء کا ادا کرنا آزاد ہونے کے بعد واجب ہوگا ۔