حکم حلال کو نہ کیا ہو ۔اگر ان میں سے کوئی چیز محرم کی طرف سے پائی گئی تو اس کا کھانا محرم کو جائز نہ ہوگا حلال کو جائز ہوگا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
؎۱۔جس ملک میں بھینس وغیرہ وحشی ہو وہ بھی وہاں شکار کے حکم میں ہونگی جیسے سوڈان میں کذا فی الغنیۃ۱۲
مسئلہ:ہرن یا اور کوئی وحشی جانور اگر پلا ہوا ہو تووہ شکار ہی کے حکم میں ہے اس کے مارنے سے جزاء واجب ہوگیاور مالک کو اس کی قیمت بھی دینے ہوگی اور اونٹ یا اور کوئی وحشی جانور اور متوحش ہو کر بھاگ جائے تو وہ شکار کے حکم میں نہیں ہوگا
مسئلہ:اگر شکار کو زخمی کیا یا اس کے پر یا بال اکھیڑ دیا اور جانور مرا نہیں تو جتنا نقصان ہوا وہ دینا ہوگا ۔مثلا صحیح سالم ہونی کی حالت میں اس کی قیمت دو روپے ہوتی اور اب اس نقسان کے بعد اس کی قیمت ڈیڈھ روپے کا رہ گیا تو آٹھ آنے نقصان کا دینا ہوگا ۔
مسئلہ:شکار کرنا مقصد نہیں تھا بلکہ جانور کی خیر خواہی مقصود تھی لیکن اس سے زخم ہوگیا مثلا جانور وغیرہ کو بلی سے چھڑ اتے ہوئے یا جال سے نکالتے ہوئے زخم ہوگیا یا پر ٹوٹ گئے تو کچھ واجب نہ ہوگا اگر چہ جانور مرجائے ۔
مسئلہ:اگر شکار کا باروں یا ٹانگ ایسی طرح توڑ دی کہ اب وہ اڑکر یا بھاگ کر اپنی جان نہیں بچا سکتا تو اس کی پوری قیمت واجب ہوگی اگرچہ مرا نہ ہو اور اگر اس کی جزاء دینے کے بعد اس کو مار ڈالا تو پھر دوسری جزاء واجب ہوگی اور اگر پہلے جزاء دینے سے بیشتر مار دیا تو دوسری جزاء واجب نہ ہوگی۔
مسئلہ:زخم کھا کر شکار غائب ہو گیا اور اس کے مرنے جینے کا کچھ پتا نہیں تو احتیاطا پوری قیمت ادا کرے ۔
مسئلہ:شکار کو زخمی کیا اور وہ مرگیا تو جزاء واجب ہوگی اور اگر مرا نہیں بلکہ زخم بلکل اچھا ہو گیاتو بھی جزاء ساقط ؎۱نہ ہوگی اور جو نقصان زخم کی وجہ سے واقع ہوگاوہ دینا پڑے گا ۔
مسئلہ: اگر زخم کی وجہ سے جانور زخم کی قیمت ادا کر نے سے پہلے مر گیا تو پوری قیمت واجب ہوگی اور اگر زخم کی قیمت ادا کر نے کے بعد مرا تو صرف زخمی کی قیمت واجب ہوگی سالم جانور کی قیمت واجب نہ ہوگی ۔
مسئلہ: شکار زخمی ہونے کے بعد غائب ہوگیا یا شکاری زخمی کر کے چلا گیا اس کے بعد شکار کو مردہ پایا اور یہ معلوم ہوا کہ وہ کسی اور وجہ سے مرا زخم کی