۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
؎۱۔والاشارۃ کالدلالۃفی جمیع اذکرنا کما فی الغنیۃ۲۱منہ
مسئلہ:جو جانور دریا میں پیدا ہو اور خوشکی میں رہتا ہے جیسے دریائی کتا ،مینڈک،کیکڑا، ناکور ،کیچھوا وغیرہاس کا شکار جائز ہے لیکن مچھلی کے علاوہ اور دریائی شکار حرام ہے ۔
مسئلہ:خوشکی کا شکار اگرچہ حرام ہو اس کے مارنے سے جزاء واجب ہو گی ۔
مسئلہ:بھیڑیا،کتا ، عقعق ،کے علاوہ چیل ،بچھو،سانپ،چوہا،کتا،اگرچہ وحشی ہو شہری بلی ،چیونٹی ،مچھر،پسو،چچڑی،پروانہ ،گوہ،گرگٹ ،مکھی،چپکلی،بھیڑ،نیولا ،اور سب حشرات الارض زہریلے جانوروں کے مارنے سے بھی جزاء واجب ہوگی خواہ حرم میں مارے یا حل میں لیکن جو چیز ایذا نہ دے اس کا قتل کرنا جائز نہیں ۔
مسئلہ:کسی درندے نے محرم پر حرم میں یا خارج از حرم یا حلال پر حرم میں حملہ کیا اور محرم یا حلال نے اسے قتل کردیا تو اگر بلا اس کے قتل کئے اس سے بچنا ممکن نہیں تھا تو اس کے قتل سے کچھ واجب نہ ہوگا اور اگر بدون قتل اس سے بچنا ممکن تھا یا اس نے حملہ نہیں کیا اور پھر بھی قتل کر دیا تو جزاء واجب ہے اور اس کی جزاء بکری کی قیمت سے زیادہ نہ ہوگی اگرچہ ہاتھی ہو اور اگر وہ درندہ کسی کی مملوک ہو یا اونٹ وغیرہ ؎۱حلال جانور ہو تو مالک کو اس کی قیمت بھی دینی ہوگی اور اس کی کوئی حد نہیں جس قدر ہو ادا کرنی ہوگی اور اگر کسی ایسے جونور نے حملہ کیا کہ جس کا کھانا حلال ہے جیسے نیل گائے وغیرہ اور محرم نے اس کو قتل کردیا تو بہر صورت جزاء واجب ہوگی درندہ سے مراد ہر وہ جانور ہے جس کا کھانا حلال نہ ہو اور ان جانوروں میں سے بھی نہ ہو جن کا مارنا محرم کیلئے حلال ہے ۔
مسئلہ:پاموز کباتر(جس کی ٹانگوں پر پر ہوتے ہیں )کے مارنے سے بھی جزاء واجب ہوگی ۔
مسئلہ:محرم کو بکری گائے،اونٹ ،بھینس،؎۲ مرغی گھریلوجانور وں کا ذبح کرنا اور کھانا جائز ہے ۔
مسئلہ:جنگلی بط کا ذبح کرنا جائز نہیں کیونکہ وہ شکار ہے اس کے مارنے سے جزاء واجب ہوگی شہری بطخ کا ذبح کرنا جائز ہے مسئلہ:ایسی بکری کا ذبح کرنا اور کھا نامحرم کیلئے جائز ہے جس کا باپ ہرن ہو ۔
مسئلہ:اگر حلال شخص نے حرم سے باہر شکار کیا اور ذبح بھی اس کو حرم سے باہر حلال ہی نے کیا تو اس کا کھانا محرم کیلئے جائز ہے اگرچہ محرم ہی کی نیت سے اس نے شکار کیا ہو لیکن شرط یہ ہے کہ محرم نے دلالت یا اعانت یا اشارہ یا