مسئلہ:اگر قارن نے طواف عمرہ اور وقوف عرفہ سے پہلے جماع کیا تو حج اور عمرہ دونوں فاسد ہوگئے اور دم قران ساقط ہوگیا اور حج اور عمرہ کی قضاء اور دو دم حج اور عمرہ کے فاسد ہونے کی وجہ سے لازم ہوگئے اور اس وقت بھی حج اور عمرہ دونوں کے افعال پورے کرنیواجب ہونگے اور اگر قارن نے وقوف عرفہ سے پہلے اور طواف عمرہ کو پورا یا اکثر کرنے کے بعد جماع کیا تو صرف حج فاسد ہوا۔عمرہ فاسد نہیں ہوا ۔حج کی قضاء اور دو بکری واجب ہوگئیں ایک حج فاسد ہونے کی وجہ سے اور ایک عمرہ کے احرام میں جماع کرنے کی وجہ سے اور دم قران ساقط ہوگیا اور اگر سر منڈوانے کے بعد اور پورا یا اکثر طواف زیارت کرنے سے پہلے جماع کیا تو دو بکریاں لازم ہونگی اور بعض کہتے ہیں کہ حج کیلئے بدنہ ہوگا اور عمرہ کیلئے کچھ نہ ہوگا شیخ ابن ہمام نے اسی کی تصویب کی ہے اور اگر بلا سر منڈوائے طواف زیارت کے چار پھیرے کئے اور بلا سر منڈوائے ہی جماع کر لیا تو دو بکری واجب ہونگے۔
مسئلہ: اگر مجنون اور قریب البلوغ لڑکے نے جماع کر لیا تو حج اور عمرہ فاسد ہوگیا لیکن ان پر جزاء اور قضاء واجب نہیں اور افعال کا پورا کرنا واجب نہیں لیکن استحبابا ان سے افعال پورے کرانا چاہئے ۔
مسئلہ:عورت اور مرد غلام اور آذاد کا حکم احرام کی حالت میں جماع کرنے کا یکساں ہے۔
مسئلہ: اگر جماع کی حالت میں احرام باندھا تو احرام صحیح ہوجائے گا لیکن حج فاسد ہوگا اور افعال کا پورا کرنا لازم ہوگا ۔
مسئلہ: مفرد کا حج اگر فاسد ہوجائے تو اس پر صرف حج کی قضاء ہے عمرہ کی نہیں ہے ۔
مسئلہ :عمرہ میں اگر طواف کے چار پھیرے کرنے سے پہلے جماع کیا تو عمرہ فاسد ہو گیا اور ایک بکری واجب ہوگئی تمام افعال پورے کرکے حلال ہو اور عمرہ قضاء کرے اور اگر چار پھیرے پورا کرنے کے بعد کیا تو عمرہ فاسد نہیں ہوا لیکن ایک بکری واجب ہوگئی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
؎۱ ۔ البتہ بعض صورتیں ان میں چونکہ ناجائز ہیں اسلئے گناہ ہوگا مگر جنایت کامل نہ ہونے کی وجہ سے حج فاسد نہ ہوگا ۔
؎۲۔یہ عند الجمہور ہے لہکن محققین کے قول میں طواف حلق سے پہلے ہو یا حلق کے بعد اور طواف سے پہلے بھی بدنہ ہے ۱۲ شیر محمد
مسئلہ:عمرہ کرنے والے نے اگر دوسری مرتبہ اسی مجلس میں جماع کیا تو ایک بکری دوسری مرتبہ بھی واجب ہوگی عمرہ کرنے والے نے طواف کرنے کے بعد اور سعی کرنے سے پہلے یا طواف اور سعی سے فارغ ہوکر سر منڈانے سے پہلے جماع کیا تو عمرہ فاسد نہیں ہو ا لیکن ایک بکری واجب ہوگئی اور سر منڈانے کے بعد جماع کرنے سے کچھ نہیں ۔