حل میں لیٹا ہوا ہے اور کوئی جزء اس کا حرم میں ہے تو وہ بھجی حرم کا شکار ہوگا ۔
مسئلہ:جانور حرم کے درخت کی شاخ پر بیٹھا ہے کہ اگر گرے تو حل میں گرے تو وہ حل کا شکار ہے اگر ایسا گرا ہے کہ گھرے تو حرم میں گرے تو وہ حرم کا شکار ہے ۔
مسئلہ: اگر جانور ایسے درخت کی شاخ پر بیٹھا ہے کہ اس کی شاخ حرم میں ہے اور جڑ حل میں ہے تو وہ حرم کا شکار ہے ۔
مسئلہ:حرم کی ہوا کا حکم بھی حرم کاہے لہذا اگر کوئی اڑتے ہوئے جانور کو مار کر اوپر سے اوپر ہی پکڑ لے تب بھی جزاء واجب ہوگی ۔
مسئلہ:گرہرنی کو حرم سے بھڑکا کر نکال دیا اور حرم سے باہر نکل کر ہرنی نے بچہ دیا اور پھر ہرنی اور بچہ دونوں مر گئے تو دونوں کا ضمان دیگا اور اگر ہرنی کا ضمان دینے کے بعد ہرنی نے بچہ دیا تو بچہ کا ضمان واجب نہ ہوگا اور حرم میں اس کو واپس کرنا واجب ہوگا ۔اگر جانور خود حرم سے نکل کر حل میں آجائے تو اس کا پکڑنا جائز ہے اور اگر کسی نے اس کو حرم سے نکالا ہے خود نہیں نکلاتو اس کا پکڑنا حلال نہیں ۔
مسئلہ:اگر حلال نے حرم کا شکار پکڑ کر کسی دوسرے حلال کو دیدیا پھر اس نے کسی دوسرے کو دیدیا اور اس نے اس کو ذبح کر دیا تو ہر ایک پر پوری قیمت واجب ہوگی۔
مسئلہ:اگر جانور خود حرم سے نکل کر حل میں آجائے تو اس کا پکڑنا جائز ہے اور اگر کسی نے اس کو حرم سے نکالا ہے خود نہیں نکلا تو اس کا پکڑنا حلال نہیں ۔
مسئلہ:اگرکوئی حل کا جانور حرم میں داخل ہو گیا یا کسی محرم یا حلال نے داخل کر دیا تو وہ بھی حرم کا جانور ہوگیا خواہ کسی کا مملوک ہو یا نہ ہو ۔
مسئلہ:کسی نے حرم میں کتے کو بھیڑئے پر چھوڑا اور اس نے کوئی شکار مار ڈالا یا بھیڑئے کے لئے جال ڈالا اور اس میں جانور پھنس کر مر گیا تو کوئی جزاء واجب نہیں ۔
مسئلہ:کسی شکار کے بچے حرم میں تھے اور شکار حل میں تھا اور شکار کو حلال نے حل میں پکڑ لیا اور شکار حل میں مر گیا تو صرف بچوں کا ضمان ہوگا ۔
مسئلہ:کسی محرم کے گھر میں کچھ پرندے تھے اور وہ دروازہ بند کر کے منی میں یا کسی جگہ چلا گیا اور پرندے بند ہوگئے اور پیاسے مر گئے تو جزاء واجب ہوگی ۔
مسئلہ:اگر حرم کا شکار دو حلال شخصوں نے مل کر کھایا تو دونوں پر صرف ایک ہی جانور کی قیمت واجب ہوگی۔
شکار پکڑنا اور چھوڑنا