سے سلام عرض کرنے کہا ہو تو اس کا سلام بھی اپنے سلام کے ساتھ اس طرح عرض کرو۔
السلام علیک یا رسوا للہ من فلان ابن ؎۱ فلان یستشفع بک الی ربک ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
؎۱۔فلان ابن فلان کی جگہ اس شخص کا نام اس کے والد کا نام کے ساتھ اس طرح کہے’’السلام علیک یا رسوا للہ من سعید ابن نور محمد والیاس بن محمد ایوب یستشفع بک الی ربک ۔
ترجمہ:سلام ہے آپ پر فلان ابن فلان کی طرف سے کہ وہ آپ سے اپنے رب کے پاس شفاعت کرنے کا طالب ہے ۔۱۲ اور اگر بہت سے لوگوں نے سلام عرض کرنے کو کہا اور نام یاد نہیں رہے تو سب کی طرف سے اس طرح سلام کرے ۔
السلام علیک یا رسول اللہ من جمیع من اوصانی بالسلام علیک ۔
خضور ﷺ ہر سلام پڑھنے کے بعد ایک ہاتھ داہنی طرف کو ہٹ کر حضرت ابو بکر صدیق کے چہرہ مبارک کی طرف کھڑے ہو کر اس طرح سلام کرے۔
السلام علیک یا خلیفۃ رسول اللہ ﷺ وثانیہ فی الغار ورفیقہ فی الاسفار وامینہ علی الاسرار ابا بکر الصدیق جزاک اللہ عن امۃ محمد خیرا۔
پھر ایک ہاتھ اور داہنی طرف کو ہٹ کر کھڑے ہو کر ان الفاظ سے سلام کرو۔
السلام علیک یا امیر المومنین عمر ابن الخطاب الذی اعز اللہ بہ الاسلام امام المسلمین مرضیا حیا ومیتا جزاک اللہ عن امۃ محمد خیرا ﷺ ۔
ان دونوں حضرات پر بھی سلاۃ سلاقم میں کمی اور زیادتی دونوں کا اختیار ہے ۔اور کسی نے سلام پہنچانے کیلئے کہا ہو تو اس کا سلام بھی پہنچا دو اور بعض علماء نے کہا ہے کہ حضرت عمر فاروق ؓ پر سلام پہنچانے کے بعد پھر نصف ہاتھ کے قریب ہٹ کر حضرت ابو بکر اور حضرت عمررضی اللہ عنھما دونوں حضرات کے درمیان کھڑے ہوکر پھر اس طرح سلام پڑھے ۔
السلام علیکما یا ضجیعی رسول اللہ ﷺ ووزیریہ جزاکما اللہ احسن الجزا ء جئنا کما نتوسل بکماالی رسول ا للہﷺلیشفع لنا ویدعوا لنا ربنا ان یححینا علی ملتہ وسنتہ ویحشرنا فی زمرتہ وجمیع المسلمین آمین ۱۲ ۔
پھر اس کے بعد دوبارہ حضور پر نور کے سامنے ہو کر حق تعالی کی حمد ثناء بیان کرے اور دورود شریف پڑھے اور حضور کے توسل سے دعا کرے اور شفاعت کی درخواست کرے اور ہاتھ اٹھا کر اپنے لئے اور اپنے والدین اور اساتذہ ومشائخ احباب واقارب اورسب مسلمان کیلئے دعا کرے اور براہے کرم ناشر وکتاب ہذا کے مصنف کیلئے بھی دل سے دعا کریں گے تو بڑا احسان ہوگا اور بہتر یہ ہے کہ سلام کے بعد یہ کہے ۔
یا رسول اللہ ﷺ قد قال اللہ تعالی سبحانہ ’’ولوانھم اذظلموا انفسھم جاء واک فاستغروا اللہ واستغفرلھم الرسول لوجدوا اللہ توابا رحیما ‘‘فجئناک ظالمینا بانفسنا مستغفرین من ذنوبنافاشفع لنا الی ربنا واسئلہ ان یمیتنا علی سنتک واحشرنا فی زمرتک ۔