ملفوظات حکیم الامت جلد 1 - یونیکوڈ |
|
بار یہ قصہ ہوا کہ سلیمانؑ نے پرندوں کی حاضری لی تو ہد ہد کو نہ دیکھا فرمانے لگے کہ یہ کیا بات ہے کہ میں ہد ہد کو نہیں دیکھتا کیا کہیں غائب ہو گیا ـ میں اس کو غیر حاضری پر سخت سزادوں گا یا اس کو ذبح کر ڈالونگا یا وہ کوئی صاف حجت اور عذر غیر حاضری کا میرے سامنے پیش کرے - سو تھوڑی دیر میں وہ آ گیا اور سلیمانؑ سے کہنے لگا کہ میں ایسی بات معلوم کر کے آیا ہوں جو آپ کو معلون نہیں ہوئی اور اجمالی بیان اس کا یہ ہے کہ میں آپ کے پاس قبیلہ سبا کی ایک تحقیق خبر لایا ہوں ـ میں نے ایک عورت کو دیکھا کہ وہ ان لوگوں پر بادشاہی کر رہی ہے اور اس کو سلطنت کے لوازم میں سے ہر قسم کا سامان میسر ہے اور اس کے پاس ایک بڑا اور قیمتی تخت ہے میں نے اسکو اور اس عورت کی قوم کو دیکھا کہ وہ خدا کی عبادت کو چھوڑ کر آفتاب کو سجدہ کرتے ہیں اور شیطان نے ان کے ان اعمال کفریہ کو ان کی نظر میں مرغوب کر رکھا ہے اور ان کو راہ حق سے روک رکھا ہے سو وہ راہ حق پر نہیں چلتے 12) ہد ہد سلیمان علیہ السلام کے لشکر سے غائب ہوا میں بھی اس مجمع تقریب سے غائب ہو گیا تھا اس کی سزا الاعذبنہ اولاذبحنہ تجویذ کی گئی تھی مجھ کو بھی برا بھلا کہا گیا ملامت کی گئی کہ یہ بھی ذبح نفس ہے ہد ہد نے ایک ایسی چیز کی خبر دی جس کا علم حضرت سلیمانؑ کو نہ تھا اس سے معلوم ہوا کہ کسی واقعہ حسیہ کا علم اگر ناقص کو ہو کامل کو نہ ہو ممکن ہے اسی طرح مفاسد عوام کی مجھ کو خبر ہو اور اکابر کو نہ ہو تو مستبعد نہیں اور جیسے وہاں بلقیس عورت کی سلطنت تھی ایسے ہی یہاں پر بھی عورتوں کی حکومت تھی ـ جس کی وجہ سے یہ رسوم ہوئیں اور حسیات میں کسی کے علم کا زائد ہونا یہ کوئی کمال نہیں واقعات جزئیہ میں ممکن ہے کہ چھوٹوں کا علم بڑوں سے بڑھا ہوا ہو ـ جیسے ایک جانور ہد ہد کا علم ایک نبی سے جزئی خاص میں بڑھا ہوا تھا ـ سو جیسے اس علم سے سلیمان علیہ السلام پر ہد ہد کو فضیلت نہیں ہو سکتی ایسی ہی مجھ کو بھی اپنے اکابر پر فضیلت نہیں ہو سکتی ـ البتہ ہمارے حضرات علوم مقصودہ میں بڑھے ہوئے ہیں اور یہ علوم مقصودہ میں سے نہ تھا ـ ایک مولوی صاحب محض اصلاح الرسوم کے متعلق گفتگو کرنے کے لیے تشریف لائے بڑے جوش میں تھے کہنے لگے مجھ کو اصلاح الرسوم کے بعض مقامات پر شبہات ہیں ان میں گفتگو