ملفوظات حکیم الامت جلد 1 - یونیکوڈ |
|
ہوا ہے میں بیان نہیں کر سکتا - بہت سے شبہات کا ازالہ ہو گیا اور بہت سے افکار سے نجات ہو گئی حق تعالی حضرت کو جزائے خیر عطا فرمائیں وہ باتیں معلوم ہوئیں جو سوچنے سے بھی قیامت تک سمجھ میں نہ آتیں فرمایا کہ میری کیا معلومات اور کیا تحقیقات - آپ خود اللہ کے فضل سے عالم ہیں مفسر ہیں محدث ہیں فقیہ ہیں - مناظر ہیں مجھ کو تو کتابیں تک مستحضر نہیں رہیں اور میں سچ عرض کرتا ہوں کہ میں تو خادم ہوں اور خادم ہی بن کر رہنے کو جی چاہتا ہے اور آپ نے جو کچھ فرمایا یہ سب آپ کی محبت کا اقتضاء ہے - ملفوظ 492: حق میں اطمینان قلب ہے ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ حق میں اطمینان ہی اطمینان ہے اہل باطل اس دولت سے قیامت تک کے لیے محروم ہیں یہ تو اللہ نے حق ہی میں خاصیت رکھی ہے کہ اس میں اطمینان اور سکون حاصل ہو جاتا ہے - ملفوظ 493: راہ سلوک میں دو چیزیں نعمت اور دو چیزیں راہزن ہیں ایک مولوی صاحب کے سوال کے جواب میں فرمایا کہ حزن خود ایک نعمت ہے حزن سے جس قدر جلد سلوک کے مراتب طے ہوتے ہیں اتنی جلد دوسرے مجاہدہ سے نہیں ہوتے یہ دو چیزیں بڑی ہی زبردست نعمت ہیں ایک فکر دین اور ایک حزن - اور اسی طرح اس راہ میں دو چیزیں سخت راہزن ہیں اس کی محققین صوفیہ نے تصریح کی ہے یعنی نا محرم عورتوں اور امادر کے ساتھ اختلاط - حتی کہ نرم گفتگو نا محرم عورت کے ساتھ کرنا بھی راہ زن ہے م قاتل ہے باطن کو برباد کر دینے والی چیز ہے - ملفوظ 494: رشتہ دار عورتوں سے پردہ ایک مولوی صاحب نے عرض کیا کہ اکثر گھروں میں یہ رواج ہے کہ رشتہ دار عورتیں پردہ نہیں کرتیں فرمایا کہ اس طرف کے قصبات میں بکثرت یہی رواج ہے ایک مرتبہ کا واقعہ ہے اس وقت میری عمر تھوڑی ہی تھی - میں نے اپنی پھوپھی صاحبہ سے عرض کیا کہ اپنی لڑکیوں کو مجھ سے