ملفوظات حکیم الامت جلد 1 - یونیکوڈ |
واقعات سنے ہیں یہ سب بے خبری کی باتیں ہیں یہ قدر ہے طریق کی ان لوگوں کی نظروں میں اور یہ وقعت ہے ان چیزوں کی ان لوگوں کے دلوں میں ـ میں اگر اس پر مطالبات کرتا ہوں اور اس طریق کی حقیقت کو ظاہر کرنا چاہتا ہوں تو مجھ کو بدنام کیا جاتا ہے کہ مزاج میں تشدد ہے سختی ہے ـ مجھ سے تو بے غیرتی نہیں اختیار کی جاتی ـ میں اگر ایسے کوڑ مغزوں کے ساتھ نرمی برتوں تو اس کا اثر مجھ ہی تک محدود نہیں رہے گا اس کا اثر طریق پر پڑیگا تو علاوہ بے غیرتی کے دین کے بھی خلاف ہو گا ـ کیونکہ طریق بدنام ہوتا ہے ایسے موقع میں سیاست کرنے پر جو شخص مجھ پر اعتراض کرتا ہے میں اس معترض ہی سے دریافت کرتا ہوں کہ ایسے شخص کے ساتھ کیا برتاؤ کیا جائے جس نے ایک روپیہ میں خلافت چاروں سلسلوں کی اجازت طلب کی ہے ـ حضرت دور بیٹھے رائے قائم کر لینا بہت آسان ہے ذرا یہاں پر رہ کر واقعات کو دیکھیں تب حقیقت معلوم ہو ـ ملفوظ 174: مکمل و مدلل بزرگ کا لطیفہ فرمایا ! کہ ساری دنیا عقلاء ہی سے بھری ہوئی ہے ایک اور صاحب کا خط آیا ہے ـ لکھتے ہیں کہ حضور بزرگ کامل و مکمل و مدلل ہیں مزاح فرمایا کہ بہشتی زیور جو مکمل و مدلل چھپا ہے اس وجہ سے بیچارے نے لکھا ہے کہ تم بھی مکمل و مدلل ہو ایک یہ بھی لکھا ہے کہ حضور مشرق ومغرب جنوب و شمال تمام دنیا بھر کے بزرگ ہیں اس نے جو لکھا ہے کہ حضور کامل مکمل و مدلل بزرگ ہیں ـ میں نے لکھ دیا ہے کہ نہ میں کامل نہ مکمل نہ مدلل یہ سب غلط ہے اور گر تمہارے نزدیک صحیح ہے تو اس دعوی کو مکمل و مدلل کرو پھر اس نے جو لکھا ہے کہ حضور ! مشرق و مغرب جنوب وشمال تمام دنیا بھر کے بزرگ ہیں میں نے لکھ دیا ہے کہ توبہ کرو توبہ ـ فرمایا کہ ایک شخص نے حضرت حاجی صاحبؒ کو خط میں القاب کی جگہ یہ لکھا تھا کہ رب المشرقین و رب المغربین ، حضرت نے وہ خط حاضرین کو پڑھنے کیلئے دیا ـ اب جو دیکھتا ہے ہنسی کی وجہ سے بے تاب ہو جاتا ہے ـ حضرت پڑھ کر کوئی سنا نہیں سکتا تھا ـ آخر وہ میرے پاس آیا