ملفوظات حکیم الامت جلد 1 - یونیکوڈ |
|
ملفوظ 450: اپنے متکبر ہونے کا خیال ایک مولوی صاحب نے عرض کیا کہ حضرت اگر کسی شخص کو اپنی نسبت یہ خیال ہو کہ میں متکب ہوں تو کیا کرے فرمایا کہ مصلح سے رجوع کرے وہ آثار سے معلوم کر کے بتلا دیگا کہ تکبر ہے یا نہیں باقی اجمالی جواب یہ ہے کہ یہ چیزیں تو تکبر وغیرہ تو بلانے سے آتی ہیں خود نہیں چمٹتی پھرتیں ـ یہ تردد خود دلیل ہے متواضع ہونے کی اور اس کی کہ وہ متکبر نہیں مگر یہ دلیل اکثری ہے - ملفوظ 451: انجام کا کسی کو علم نہیں اسی سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ خدا کے یہاں اس کا پسندیدہ ہونا ضروری نہیں جو بندوں کو پسندیدہ ہے کسی کو کیا خبر ہے کہ میرے ساتھ کیا معاملہ کیا جائے پھر فرمایا کہ اگر کسی کے دل میں یہ امر احتمال کے درجہ میں بھی ہو کہ شاید اس کا انجام میرے انجام سے بہتر ہو تو تکبر اور بڑائی کے علاج کے لیے کافی ہے اور ظاہر ہے کہ اتنا خیال رکھنا اختیاری ہے اور واقع بھی ایسا ہوگا کہ جن کو یہاں پر لوگ بے وقوف سمجھتے ہیں وہاں انکو وہ چیں ملیں گی کہا عقلاء منہ تکتے ہی رہ جائیں گے عجیب دربار ہے کسی کی سمجھ میں ان کی حکمتیں آ نہیں سکتیں - ملفوظ 452: کلیات سے سوال کافی نہیں ایک صاحب نے عرض کیا کہ حضرت کیا یہ بھی تواضع ہے کہ سب سے اخلاق سے ملنا چاہئیے فرمایا کہ گو سوال ہے جزئیات کا سوال کیجئے کلیات کا سوال کر کے کیا رسالہ تصنیف کرنا ہے جب بہت سی جزءیات کا علم ہو جائیگا کلیات خود سمجھ میں آ جائیں گی اور کلیات تو آپ کو معلوم ہیں ہی جس کی بیٹھے بیٹھے کلیاں کر رہے ہو - ملفوظ 453: بیعت نہ کرنے پر خود کشی کی دھمکی ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ یہاں پر ایک شخص نے خود کشی کر لی تھی ایک میرے عزیز مجھ کو الگ بلا کر لے گئے اور کہنے لگے کہ اب تو بیعت سے انکار نہ کرو گے - میں نے کہا کہ یہ سبق