ملفوظات حکیم الامت جلد 1 - یونیکوڈ |
|
دلفریباں نباتی ہمہ زیور بستند ٭ دلبر ماست کہ باحسن خدا داد آمد ( محبوبان مجازی سب بناؤ سنگار کے محتاج ہیں ـ ہمارا محبوب وہ ہے جس کو حسن خدا داد حاصل ہے ) زعشق نا تمام ما جمال یار مستغنی ست ٭ بآب درنگ و خال و خط حاجت روئے زیبا را ( حسن یار کو ہمارے عشق نا تمام کی کوئی ضرورت نہیں ـ حسین چہرہ کو بناؤ سنگار کی ضرورت ہی کیا ہے ) ـ اگر اعمال اور کسب پر اس کا انحصار ہوتا تو میں پوچھتا ہوں کہ انبیاء نے کون سا عمل کیا تھا جس کے صلہ میں نبوت ملی اس قسم کے غلو ہوئے جہلاء کو ـ 11 رمضان المبارک 1350ھ مجلس بعد نماز ظہر یوم چہار شنبہ ملفوظ 247: ایک صاحب کو پیشین گوئیوں کا مرض فرمایا ! کہ ایک صاحب کو پیشین کوئیوں کا بہت مرض ہے ان کے متعلق ایک صاحب کا خط آیا ہے اور دریافت کیا ہے کہ فلاں صاحب نے آپ کے متعلق جو پیشین گوئی کی تھی وہ کیا ہے اور پوری ہوئی یا نہیں ؟ حضرت والا نے جواب میں تحریر فرمایا کہ تعجب ہے پیشین گوئی تو کریں فلاں صاحب اور دریافت فرمائیں مجھ سے انہیں سے پوچھیئے ـ ایک مولوی صاحب نے عرض کیا کہ حضرت کے مدرسہ دیوبند کی سرپرستی سے استعفی دینے کی خبر تھی اس کی ان صاحب نے پیشین گوئی کی تھی ـ غالبا یہ وہ ہے حضرت والا نے مزاحا فرمایا کہ جب استعفی کے بعد خبر دی یہ تو پسیں گوئی ہوئی پیشین گوئی تو نہ ہوئی ـ ملفوظ 248: حضرت گنگوہیؒ اور احمد رضا خاں فرمایا ! کہ امیر شاہ خان صاحب مرحوم فرماتے تھے کہ مولوی محمد یحیٰ صاحب مرحوم سے حضرت مولانا گنگوہیؒ نے فرمایا کہ بھائی احمد رضا خاں صاحب کے رسائل آیا کرتے