ملفوظات حکیم الامت جلد 1 - یونیکوڈ |
|
بیکار ہے ـ فرماتے ہیں ؎ ایں ہمہ ہاست لیکن ہست نیست ٭ نا فرشتہ لا نشد اہر یمنے ست ( یہ تمام چیزیں موجود ہیں مگر وجود حقیقی ان کا نہیں ہے ـ جب تک فرشتے کو درجہ فنا کا حاصل نہ ہو تو شیطان ہے ) ملفوظ 318: حصول تواضع کا طریقہ ایک مولوی صاحب نے عرض کیا کہ حضرت یہ کیسے معلوم ہو کہ مجھ میں تواضع ہے فرمایا کہ اگر یہ خیال ہوا کہ مجھ میں تواضع ہے تو یہ کبر ہے اس کے تواضع ہونے کی طرف خیال نہ کرے اپنے کو مٹاتا رہے ـ خلاصہ یہ ہے کہ بہترین علاج اس کا یہ ہے کہ اپنے امراض وحالات کی اطلاع اپنے شیخ کو دیتا رہے وہ جو تعلیم کرے اس پر عمل کرتا رہے اس کی تعلیم اور اس کے اقوال میں مزاحمت نہ کرے ـ اگر فرضا اپنے امراض کسی کو معلوم نہ ہوں جس سے اطلاع کر سکے تو وہ فضائل کا اکتساب کر لے جیسے شکر توکل وغیرہ ـ بس کسی نہ کسی طرح لگا ہے انشاءاللہ ایک روز ایسا آئے گا کہ یہ بالکل رذائل سے پاک و صاف ہو جائے گا اسی لگے رہنے کو فرماتے ہیں ؎ اندریں رہ می تراش ومی خراش ٭ تادم آخر دمے فارغ مباش ( اس راستہ میں اتار چڑھاؤ ہیں آخردم تک ایک دم کے لئے غافل مت ہو ) ملفوظ 319: اپنی اصلاح کی طرف سے توجہ سے مسرت فرمایا : کہ جی یوں چاہتا ہے کہ دنیا اپنی اصلاح میں لگی رہے اور جب خدا تعالی بصیرت دوسروں کی اصلاح کی عطا فرمائیں تو پھر دوسروں کی اصلاح میں بھی مشغول ہو جاؤ مجھے تو بڑی مسرت ہوتی ہے جب کوئی مسلمان اپنی اصلاح کی جانب توجہ کرتا ہے ـ ملفوظ 320: اظہار عیوب میں شیخ سے شرمانے کی وجہ ایک مولوی صاحب کے سوال کے جواب میں فرمایا کہ اظہار عیوب میں شیخ سے