ملفوظات حکیم الامت جلد 1 - یونیکوڈ |
|
ہیں اور ایک ایسے گھر ہیں کہ اہتمام واپسی کا آسان نہیں یعنی ان کو میسر نہیں اور بھیجنے والوں کو بھی اس کا علم ہے تو جن گھروں میں بالمعنی المذکور اہتمام واپسی کا ہے ان کو تو آ ئے ہوئے برتنوں میں کھانا جائز نہیں صرف ایک صورت مستثنی ہے وہ یہ کہ برتن بدلنے میں کھانے کا لطف جاتا رہے گا اورجن گھروں میں بالمعنی المذکور واپسی کا اہتمام نہیں اور بھیجنے والوں کو علم ہے ان کو جائز ہے کیونکہ ولالتہ اذن ہے اور یہ امور شرعیہ الحمداللہ میرے امور طبعی ہیں اور مجھ کو ان پر امید اجر کی ہے - ملفوظ 475: جنت کی امید پر نماز پڑھنا ایک مولوی صاحب نے عرض کیا کہ حضرت اگر اس خیال سے کوئی شخص نماز پڑھے کہ جنت ملے گی تو اجر میں کوئی کمی نہ ہوگی فرمایا کہ کمی کی کیا وجہ اور میں ایک اور بات بیان کرتا ہوں جو اہل اسرار کے اصول پر ہے کہ ہم نے جو اس امید پر نماز پڑھی کہ جنت ملے گی تو وہ جنت یہی نماز تو ہے تو اس شخص نے نماز سے نماز ہی کو تو طلب کیا - ملفوظ 476: مہتمم دارالعلوم دیوبند حضرت مولانا رفیع الدینؒ کے کمالات باطنی ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ مجھ کو ثقہ راوی سے پہنچا ہے کہ حضرت مولانا محمد قاسم صاحبؒ نے شاہ رفیع الدین صاحبؒ کی نسبت فرمایا تھا اور غالبا ایک صاحب نے اپنی بعض تحریرات میں لکھا بھی ہے کہ وہ کمالات باطنہ میں مولانا رشید احمد صاحبؒ گنگوہی سے کم نہیں صرف فرق یہ ہے کہ وہ ظاہری عالم بھی ہیں یہ عالم نہیں ـ اسی سلسلہ میں فرمایا کہ ایک مرتبہ دیوبند میں مدرسہ کا بہت بڑے پیمانہ پر جلسہ ہونے والا تھا میرا طالب علمی کا زمانہ تھا میں نے دیکھا کہ مولانا شاہ رفیع الدین صاحبؒ نہایت اطمینان سے ٹہل رہے ہیں ـ میں نے عرض کیا کہ حضرت آپ اس طرح پر اطمینان سے ٹہل رہے ہیں اور اتنا بڑا انتظام درپیش ہے فرمایا کہ یہ انتظام تو کون بڑی چیز ہے اگر سلطنت بھی ہمارے سپرد ہو جائے اسی طرح اطمینان سے اس کا انتظام بھی کر سکتے ہیں ـ