ملفوظات حکیم الامت جلد 1 - یونیکوڈ |
کے یہاں شرکت کرتے ہو مگر جب تم کو نہ پایا اب لڑائی کی گنجائش نہ رہی اور کہنے لگے کہ اب میں بھی شریک نہ ہونگا جب تم ہی شریک نہ ہوئے ـ غرضیکہ گاڑی آ گئی میں تو اس میں بیٹھ کر یہاں پر آ گیا وہاں پر بڑی گڑبڑ ہوئی اسلئیے کہ ایک جماعت وہاں بدعتوں کی بھی ہے (یہ سنا ہے کہ جہاں جہاں حضرت سید صاحب کے قدم پہنچ گئے وہاں پر بدعت کا زور نہیں رہا اور جہاں پر نہیں پہنچے وہاں پر بدعت کا زور نہیں ہےواللہ اعلم) یہاں پر تھانہ بھون میں بھی حضرت سید صاحب تشریف لائے ہیں بحمداللہ یہاں پر کوئی جماعت بدعتیوں کی نہیں ہے ویسے ہی لوگ کچھ معمولی طریق پر اس خیال کے ہیں باقی کوئی خاص جماعت نہیں قصبہ رامپور میں بدعت کا قدرے زور ہے سو بد عتیوں نےایک مضمون تیار کیا اس مضمون کا خلاصہ یہ تھا کہ مصنف اصلاح الرسوم نے اپنی رائے سے رجوع کر لیا ہے اور رسوم میں شرکت کی ہے اور مشورہ یہ ہوا کہ اس کی دستی نقلیں کر کے کوچہ برزن میں جابجا چسپاں کر دو ـ بوڑھوں نے منع کیا بوڑھوں میں عقل ہوتی ہے تجربہ ہوتا ہے کہ جلدی مت کرو رات درمیان میں ہے صبح کو دیکھ لو کہ شرکت کرتے ہیں یا نہیں کبھی قبل از وقت کوئی کام کر گزرو پھر ذلت اٹھانی پڑے صبح کو دیکھا جائے گا صبح کو ان کو یہ معلوم ہوا کہ اس نے شرکت نہیں کی کہنے لگے کہ بات رکھ لی ( یعنی میں نے ) یہاں کے بھی بعض حضرات تقریب میں شریک تھے انہوں نے بھی میرے متعلق بڑے بڑے لیکچر دیئے یہاں ایک لطیفہ ہوا ـ میں قرآن شریف سورہ نمل پڑھ رہا تھا ـ اس میں ہد ہد کا قصہ آیا ـ میں نے ایک دوست کو بلا کر کہا کہ دیکھو قرآں شریف میں میرے اس واقعہ کی نظیر اور تائید موجود ہے ان آیات میں وتفقد الطیر فقال مالی لا اری الھد ھد ام کان من الغائبین لا عذبنہ عذابا شدیدا اولا ذبحنہ اولیا تینی بسلطن مبین فمکث غیر بعید فقال احطت بمالم تحط بہ وجئتک من سبا بنبا یقین انی وجدت امراۃ تملکھم واوتیت من کل شیء ولھا عرش عظیم وجدتھا وقومھا یسجدون للشمس من دون اللہ وزین لھم الشیطن اعمالھم فصدھم عن السبیل فھم لا یھتدون ـ (اور ایک