ملفوظات حکیم الامت جلد 1 - یونیکوڈ |
|
ملفوظ 8 : حالات کشمیر سے متعلق ایک بے کار سوال کا جواب ایک صاحب نے سوال کیا کہ حضرت کشمیر کے متعلق اکثر لوگوں کو مالی و جانی امداد کرنے میں اشکال ہیں اس کے متعلق شرعی حکم کیا ہے چونکہ اس سائل کا قصد خود عمل کا نہ تھا ویسے ہی مشغلہ کے طور پر پوچھتا تھا اس لئے فرمایا کہ جس شخص کا ارادہ امداد کرنے کا ہو اس کو خود سوال کرنا چاہئے اس کو جواب دیا جائےگا اگر آپ کا ہی ارادہ ہے تو آپ ظاہر کریں کہ کون سی امداد کرنا چاہتے ہیں تاکہ اس کا حکم ظاہر کریں ـ عرض کیا کہ بعض لوگ دریافت کرنے لگتے ہیں فرمایا میں جو کہ رہا ہوں آپ سمجھے نہیں پھر سن لیجئے کہ جس شخص کا ارادہ ان دونوں صورتوں میں سے امداد کا ہو وہ خود آکر سوال کرے اس کو جواب دیا جائے گا ـ اگر آپ کا ہی ارادہ ہے تو آپ ہی فرمائیں کہ کون سی امداد کرنا چاہتے ہیں سیدھی بات کو الجھا تے کیوں ہو ـ سوال اس ہی شخص کو کرنا چاہئے جس کا کچھ کرنے کا ارادہ ہو باقی دوسروں کو جواب دینے کی آپ کو کیا فکر ـ کوئی پوچھے کہہ دیجئے ہم کو معلوم نہیں ـ دوسرے جواب تو جب ہی ہو سکتا ہے جب کہ سوال کی صورت متعین ہو وہاں کے واقعات کی تنقیح جب تک نہ کی جائے جواب کس بات کا ہو ـ فرمایا کہ اس کے متعلق یہاں پر بہت سوال آتے ہیں میں جواب میں لکھ دیتا ہوں کہ زبانی سمجھنے کی بات ہے زبانی آ کر سمجھ لو ـ یہ اسی واسطے کہ سائل سے واقعات کی تنقیح تو کر لی جائے ـ فرمایا کہ کشمیر پر جو جتھے جا رہے ہیں ان کے متعلق ایک صاحب مجھ سے فرمانے لگے کہ ان جتھوں کے جانے کا جائز و نا جائز ہونا تو الگ بات ہے مگر نافع بہت ہے میں نے کہا جی ہاں خمر(شراب) بھی نافع ہے میسر (جوا) بھی نافع ہے بلکہ ان کا نافع ہونا تو نص سے ثابت ہے آپ تو اپنی ہی رائے اظہار فرنا رہے ہیں اگر نافع ہونے پر امداد ہے تو ان چیزوں میں بھی کوئی جرم نہ ہونا چاہیے ـ ملفوظ 9: قنوت نازلہ کا حکم ایک سوال کے سلسلہ میں فرمایا کہ قنوت نازلہ کے احکام اصل مذہت میں منقح نہیں اس لئے میں نماز پنجگانہ کے بعد دعا کرنے کو بہتر سمجھتا ہوں اور میں نے تو اس موقع خاص کیلئے بعض