ملفوظات حکیم الامت جلد 1 - یونیکوڈ |
|
یہ تسلیم نہیں کیونکہ یہ سکوت ماموربہ ہے اور امتثال ماموربہ عبادت ہے نیز یہ ایسا سکوت نہیں جو عمل نہ ہو بلکہ کف عن الکلام ( کلام سے رکنا ) ہے اور کف عمل ہے پس اس کے عبادت ہونے میں کچھ غبار نہیں جیسے کف عن المناہی عبادت ہے گناہوں سے روکنا ) ـ ملفوظ 251: مسمریزم کے چند کرشمے فرمایا ! کہ چیونٹیاں جو مٹھائی وغیرہ پر چڑھتی ہیں اگر سانس روک کر وہ شے رکھی جائے تو اس پر چیونٹیاں نہیں چڑھتیں میں نے خود اس کا تجربہ کیا ہے یہ عمل بھی مسمریزم کی ایک قسم ہے ایسے اعمال میں اصل فاعل کی قوت خیالیہ ہے اور خیال کی قوت مسلم ہے میں نے بلا واسطہ حضرت مولانا محمد یعقوب صاحب رحمتہ اللہ علیہ سے سنا ہے کہ ایک شخص کو یہ خیال ہوتا تھا کہ شیر آیا اور کمر پر پنجہ مار گیا ـ اس کے اس خیال سے پنجہ کا نشان کمر پر ہو جاتا تھا اور اس سے خون گرتا تھا مسمریزم کی حقیقت یہی ہے باقی ارواح کا آنا وغیرہ سب فضول دعوی ہیں یہ سب صرف خیال کی کرشمہ کاریاں ہیں ـ ایک مرتبہ کانپور میں مسمریزم کے جاننے والے آئے انہوں نے میرے سامنے بعض افعال میز کے ذریعے دکھلائے اول جلسہ میں تو میں کچھ نہیں سمجھا دوسرے جلسہ میں ایک دلیل سے سمجھ میں آ گیا کہ یہ ارواح کا تصرف نہیں محض خیال کے فعال ہیں ـ پھر تیسرے جلسہ میں بطور دلیل الزامی کے میں نے خود زبان سے یہ کہا کہ اگر میز کے اندر روح آتی ہے تو ایک بار پایہ اٹھ جائے اور اگر روح نہ آتی ہو تو دوبارہ اٹھ جائے سو روبارہ پایہ اٹھا تب میں نے دیکھنے والوں سے کہا کہ دیکھو ان ہی کے قاعدہ سے ارواح کا آنا باطل ثابت ہوا ـ یہ سب خیالی باتیں ہیں ـ ملفوظ 252: امام صاحبؒ کی تکفیر مسلم میں احتیاط اور ذہانت فرمایا ! کہ امام صاحب کی مجلس میں ایک شخص آیا اور عرض کیا کہ ایک شخص کہتا ہے کہ کوئی کافر جہنم میں نہ جائیگا اس کا کیا حکم ہے امام صاحب نے شاگردوں سے فرمایا کہ جواب دو ـ سب نے عرض کیا کہ یہ شخص کافر ہے اور نصوص کا مکذب ہے ـ امام صاحب نے فرمایا کہ تاویل کرو عرض