ملفوظات حکیم الامت جلد 1 - یونیکوڈ |
|
سے تم کو نفع نہ پہنچے گا اگر تم چاہو تو کسی دوسرے مصلح کا نام بتلا دوں ـ ملفوظ 223: ممکن ہے کہ شیخ کے پیر سے مناسبت نہ ہو فرمایا ! کہ جب حضرت حاجی صاحب نے حضرت مولانا گنگوہی کو بیعت کی اجازت دی مولانا نے اسی وقت عذر فرمایا مگر حضرت نے اصرار سے فرمایا مولانا گنگوہ پہنچے تو ایک بی بی نے مرید ہونے کی درخواست کی حضرت گنگوہی رحمتہ اللہ علیہ نے انکار فرما دیا ـ اتفاق سے حضرت حاجی صاحب گنگوہ تشریف لائے اس وقت حاجی صاحب سے اس بی بی نے شکایت کی ـ حضرت نے مولانا سے فرمایا کہ اس کو بیعت کرو مولانا نے عرض کیا کہ حضرت اب تو آپ تشریف رکھتے ہیں آپ ہی کر لیجئے ـ حضرت حاجی صاحبؒ نے اس پر عجیب جواب دیا جس میں ایک مسئلہ بھی بیان فرما دیا کہ اگر اس کو مجھ سے عقیدہ نہ ہو تم سے ہی ہو پھر فرمایا ہمارے سامنے مرید کرو پھر اس کو مرید کیا مولانا سے ایک مولوی صاحب نے عرض کیا کہ حضرت اس میں مسئلہ کیا ہوا فرمایا مسئلہ یہ ہوا کہ اگر پیربھی پیر ہو اور اس کی طرف میلان نہ ہو ( یعنی مناسبت نہ ہو ) تو اس سے نفع نہ ہو گا ـ ملفوظ 224: یاجوج ماجوج کا حال ایک مولوی صاحب نے عرض کیا کہ حضرت یاجوج ماجوج کی غذا کیا ہے فرمایا کہ حضرت مولانا محمد یعقوب صاحبؒ نے ایک مرتبہ فرمایا تھا ( حضرت کتابیں بہت دیکھتے تھے اس لئے باتیں زیادہ معلوم تھی ) کہ غذا یاجوج ماجوج کے لشکر کی ایک سانپ ہے جو آسمان کی جانب سے روزانہ گرتا ہے وہ اتنا بڑا ہوتا ہے کہ سبکو کافی ہو جاتا ہے ـ پھر فرمایا کہ حضرت مولانا گنگوہی رحمتہ اللہ علیہ سے سنا ہے کہ یاجوج ماجوج کو تبلیغ ہو چکی ہے اس لئے کہ حدیث شریف میں آیا ہے کہ رات بھر اس دیوار کو چاٹتے ہیں اور کھودتے ہیں جو ان کے درمیان حائل ہے جب وقت آئے گا تو وہ یہ کہیں گے کہ انشاء اللہ کل اس کو ختم کر دیں گے انشاء اللہ کہنے سے معلوم ہوتا ہے کہ ان کو اللہ کا نام معلوم ہے اور تبلیغ ہو چکی ہے یہ نئی بات معلوم ہوئی پہلے سے معلوم نہ تھی ـ