ملفوظات حکیم الامت جلد 1 - یونیکوڈ |
|
ملفوظ 346: جاہل صوفیہ اور کوڑ مغزی ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ آجکل جاہل صوفیوں کے نہایت لچر استدلالات ہوتے ہیں وہ فن کو ثابت کرنا چاہتے ہیں مگر جاہل ہیں ثابت کرنے پر قادر نہیں ـ ایک مولوی صاحب نے عرض کیا کہ حضرت وہ تو یہ کہتے ہیں کہ مغز ہمارے پاس ہے فرمایا کہ جی ہاں مگر کون سا مغز ایک قسم مغز کی کوڑ مغزی بھی ہے ـ ملفوظ 347: روزہ میں اگر بتی کی خوشبو سونگھنا ایک صاحب نے سوال کیا کہ حضرت اگر کی بتی قصدا مسجد میں ایام رمضان المبارک میں دن کو جلا دی جاتی ہے اس سے روزہ میں تو فرق نہیں آتا فرمایا کہ قصدا تو اس کو نہیں سونگھتے عرض کیا کہ نہیں فرمایا کہ روزہ میں تو خرابی نہیں آتی مگر اچھا نہیں شب کو جلا لیا جائے ـ ملفوظ 348: آج کل کے مصنفین ایک مولوی صاحب کے سوال کے جواب میں فرمایا کہ آجکل تو ہر شخص مصنف بنا ہوا ہے ـ بعض بعض مصنفین میرے پاس رسائل بغرض تنقید بھیجتے ہیں دیکھ کر حیرت ہوتی ہے کہ کیوں اس شخص نے تکلیف اٹھائی اور وقت بیکار کھویا نام تک رکھنے کا تو سلیقہ ہوتا نہیں ـ حضرت مولاما محمد یعقوب صاحبؒ سے حضرت شاہ ولی اللہ رحمتہ علیہ کا مقولہ سنا تھا کہ سب سے پہلے کتاب کا نام دیکھو اگر اس کا نام موضوع کے مناسب ہو تو کتاب ورنہ کیوں وقت بھی ضائع کیا ـ واقعی کام کی بات فرمائی ـ یہ حضرات مبصر ہیں ان کی نظر حقیقت پر پہنچتی ہے ان کی معمولی معمولی باتوں میں علوم ہوتے ہیں ـ ملفوظ 349: سہو ونسیان اور حسد و عیب جوئی ایک مولوی صاحب کے سوال کے جواب میں فرمایا کہ اس کا کون دعوے کر سکتا ہے کہ میرے تصنیف میں کوئی لغزش یا کوتاہی نہیں بشریت ہے سہو نسیان ساتھ لگا ہوا ہے لیکن اسی کے ساتھ