ملفوظات حکیم الامت جلد 1 - یونیکوڈ |
|
لوگ دیکھیں گے کہ دنیا میں مجھ سے بھی زیادہ خراب لکھنے والے لوگ موجود ہیں ـ گھر پر لے جا کر مطالعہ کے بعد معلوم ہوا کہ یہ بھی مری ہی لکھی ہوئی ہے ابتدائے عمر کی ـ فرمایا کہ کیسی سادگی کی بات ہے کہ اس کو بھی ظاہر کر دیا ۤـ اگر ظاہر نہ فرماتے تو کسی کو کیا خبر ہوتی تصنع تو بڑوں میں ہوتا ہی نہیں ـ متصنع یہی سمجھتے ہیں کہ کچھ بھی ہو ہم بڑے ہی ہیں ـ اور واقع میں ان کی کسی طرح بھی اہانت و سبکی نہیں ہوتی ـ بلکہ اور کمال پر محمول کیا جاتا ہے چھوٹا بے چارہ سمجھتا ہے لے دے کر ایک دو چیز پاس ہے اگر اس میں بھی نقص نکل آیا تو رہی سہی بھی جائے گی ـ ملفوظ 128: ایک بزعم خود عالم شخص کا حال ایک مولوی صاحب نے عرض کیا مجھ میں کوئی بھی قابلیت نہ تھی دوسروں سے مضمون لکھوایا کرتا تھا کسی علم میں بھی اس کو مہارت نہ تھی نہ فارسی میں نہ عربی میں ـ اس پر عربی دانی کا دعوی کرتا تھا اس کی کتابیں دیکھنے سے معلوم ہوتا ہے کے بے سروپا باتیں ہانکتا ہے ـ اس پر حضرت والا نے فرمایا کہ اس کی عربی دانی کی حقیقت اس سے زیادہ نہیں جیسے دو بی بی انیہٹہ سے حج کو گئیں تھیں ـ اتفاق سے ان میں سے ایک کا بچہ گم ہو گیا وہ بدوی سے کہتی تھی کہ بچہ گم ہو گیا اس کو ڈھونڈو ـ بدوی اردو سمجھتا نہ تھا یہ اپنی زبان میں کہتی تھیں وہ سمجھتا نہ تھا اس پر آپس میں لڑائی ہونے لگی تو دوسری بی بی بولیں کہ تو ہٹ ! میں سمجھاؤں گی تجھے عربی بولنی نہیں آتی ـ یہ بی بی بدوی سے کہتی ہیں '' شیخ ھذا بی بی کا پوت نہیں آیا ،، یہ ہی حالت اس شخص کی عربی دانی کی تھی ـ نہایت بد فہم اور کم عقل تھا ـ اس کی وجہ سے بڑی ہی گمراہی کا باب مفتوح ہوا خود تو گمراہ ہوا ہی تھا اوروں کو بھی پھانس گیا لوگوں کی حالت بھی عجیب ہے کہ کوئی کیسا ہی ہو لبیک کہہ کر ساتھ ہو لیتے ہیں ـ پیشین گوئیاں کثرت سے جھوٹی ہوئیں فلاں مولوی صاحب سے شکست کھائی مگر بے حیائی کا کیا علاج ایسی موٹی موٹی باتوں کے بعد بھی لوگ معتقد ہیں ـ ملفوظ 129: غیر محقق پیر کے مریدوں کی اصلاح میں مشکل ہوتی ہے فرمایا ! کہ ایک خط آیا ہے منجملہ اور باتوں کے یہ بھی لکھا ہے کہ میری یہ حالت ہے کہ