ملفوظات حکیم الامت جلد 1 - یونیکوڈ |
|
کشف ان کو پہنچانتے ہیں قطب التکوین دائما ( ہمیشہ) اور قطب الارشاد احیانا ( کبھی کبھی ) متعدد بھی ہوتے ہیں ـ اسی سلسلہ میں فرمایا زمانہ تحریک خلافت میں خانقاہ کے پاس در افضل سے گولر کے نیچے میرے مکان کے سامنے ایک نہ ایک مجذوب رہا کرتے تھے ـ میں سمجھتا تھا ـ کہ شاید من جناب اللہ حفاظت کیلئے مقرر ہیں ایسے مجاذیب بدلتے بھی رہتے ہیں جیسے سرکاری حکام گورنمنٹ کے بدلتے رہتے ہیں ملفوظ : 270: انبیاء کی معصیت طاعت ہوتی ہے فرمایا ! کہ میرا ذوق ہے کہ انبیاء سے معصیت صادر نہیں ہوتی بلکہ جو کچھ بھی ہوتا ہے طاعت ہی ہے گو خفی سہی اور عصی و غوی وغیرہ جو صیغے مستعمل ہیں وہ باعتبار شق کے ہیں کہ وہ شق مقابل صادر سے افضل ہے نہ یہ کہ معصیت ہے اور تعبیر بالمعصیت محض صورۃ ہے ( یہ حضرت حاجی صاحبؒ کی تحقیق ہے ) ـ ملفوظ 271: معاصی کے تدارک کا طریقہ فرمایا ! کہ معاصی ماضیہ کے لئے تدارک کے استغفار کر لے اور آئندہ کے لئے نفس پر جرمانہ مقرر کر لے خواہ بدنی ہو یا مالی ہو حضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اس حدیث میں من قال تعال اقا مرک فلیتصدق ( جو شخص کسی سے کہے کہ آؤ جوا کھلیں تو اس کہنے والے کو چاہئے کہ کچھ صدقہ کر دے ) اس کی لم پر نظر فرمائی ہے مقامرہ کی وجہ حب مال ہے تصدیق سے محبت مال کی نکل جائیگی ـ ملفوظ 272: سلف کی عظمت سے دین قائم ہے فرمایا ! کہ اہل علم کے کام کی ایک بات بتلاتا ہوں کہ دین پر عمل کرنے کا مدار سلف حالحین کی عظمت پر ہے اس لئے حتی الامکان ان پر اعتراض و تنقیص کی آنچ نہ آنے دینا چاہئے ـ ملفوظ 273: بعض اوقات ماضی پر افسوس حجاب ہو جاتا ہے فرمایا ! کہ یہ طریق بہت ہی نازک ہے اس لئے رہبر کامل کی ضرورت ہے بعض اوقات