ملفوظات حکیم الامت جلد 1 - یونیکوڈ |
لوگوں کے نا امید ہو جانیکے بعد مینہ برساتا ہے اور اپنی رحمت پھیلاتا ہے 12) وہاں کیا دیر ہے مگر اتنا ضرور ہے کہ دیکھتے ہیں کہ یہ بھی کچھ کرتا ہے وہاں پر عطاء کے لیے قاعدہ طلب شرط ہے عدم طلب کے متعلق فرماتے ہیں انلز مکمو ھا و انتم لھا کر ھون ـ اور اس طلب کی استعداد تام پیدا ہوتی ہے کسی کامل کی جوتیاں سیدھی کرنے سے اس راہ میں راہزم بہت ہیں بدوں راہبر کے بہت سے خطرات ہیں اکثر ایسا ہوتا ہے کہ جان تک جاتی رہتی ہے اور ہلاک ہو جاتا ہے شیخ اس خطرہ سے نکال کر منزل مقصود پر پہنچانے کی تدابیر کرتا ہے اور دعا کرتا ہے اور اس دشوار گزار گھاٹی سے نکال کر لے جاتا ہے بدوں رہبر کے ایک قدم رکھنا بھی نہایت خطرناک بات ہے اسی کو فرماتے ہیں ؎ یار باید راہ را تنہا مرد ٭ بے قلا و زاندیں صحرا مرد ( راستہ کے لیے ساتھی چاہیے تنہا مت چلو ـ بغیر رہبر کے اس جنگل میں مت جاؤ ) ملفوظ 361: کلام الہی کی عظمت و جلال آیت ماکنت تدری ماالکتب ولا الایمان الآیتہ ( آپکو نہ یہ خبر تھی کہ کتاب اللہ کیا چیز ہے اور نہ یہ خبر تھی کہ ایمان کا انتہاء کمال کیا ہے 12) کے متعلق ایک مولوی صاحب کے سوال کے جواب میں فرمایا کہ جی ہاں یہ تو ٹھیک ہے کہ حضورؐ کے متعلق یہ فرمانا کہ ایمان کی بھی خبر نہ تھی اس سے بڑا اندیشہ اس غلط فہمی کا ہو سکتا ہے کہ ایمان کوئی مہتم بالشان چیز نہیں جب نبی بھی اس سے ایک زمانہ میں بے خبر رہ چکے ہیں مگر چونکہ خدا کا کلام ہے بے دھڑک فرماتے ہیں کہ کوئی ہمارا کیا ۔۔۔ کرے گا - پھر اسی کے ساتھ یہ بھی ہے کہ جانتے ہیں اگر کوئی گڑبڑ ہو گی تو ہم خود سنبھال لیں گے ـ ملفوظ 362: امراض باطنی سے بچنے کی بڑی تدبیر ایک مولوی صاحب کے سوال کے جواب میں فرمایا کہ بڑی تدبیر معاصی اور امراض